ٹھٹھہ،اراضی کے تنازع پر کشیدگی کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت4 زخمی

بدھ 25 اگست 2021 13:39

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2021ء) ٹھٹھہ میں اراضی کے تنازع پر کشیدگی کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بابڑاروڈ پر دو گروپوں میں اراضی کے تنازع پر کشیدگی چل رہی تھی جہاں پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او گھارونے بتایاکہ مجھے بھی ہاتھ میں گولی لگی ہے۔

فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق اہلکاروں میں سپاہی علی نواز اور اے ایس آئی محمد بخش شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت4 زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد اعلی پولیس افسران بھی گھارو پہنچ گئے ہیں، ملزمان کے خلاف علاقے میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں