ٹھٹھہ میں2 پالتو کتوں کی موت پر مالک مقدمہ درج کرانے تھانہ پہنچ گیا، پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:14

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) ٹھٹھہ میں2 پالتو کتوں کی موت پر مالک مقدمہ درج کرانے تھانہ پہنچ گیا، پولیس کو مقدمے کے اندراج کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ٹھٹھہ کے گائوں بیلو کا رہائشی عثمان میراں 2 پالتو کتوں کے مرنے پر بیلو تھانہ پہنچ گیا اور کتوں کو زہر دے کر مارنے کا شک ظاہر کرتے ہوئے اس نے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

مالک نے پولیس کو بتایا کہ اس نے فِش فارم کی رکھوالی کے لیے کتے پال رکھے تھے تاہم نامعلوم افراد نے انہیں زہر دے کر مار دیا، پولیس نے موت کی وجہ جاننے کیلئے مالک کو کتوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے جانوروں کے ڈاکٹر کے نام لیٹر جاری کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کی ہدایت کر دی۔اس کے بعد مالک اپنے مردہ کتوں کو لے کر ہسپتال پہنچا جہاں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اجزاء رپورٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق رپورٹ آنے کا انتظار ہے جس کے بعد مقدمہ درج کیا جا سکے گا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں