ٹھٹھہ میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کی آخری رسومات آبائی شہر جھنگ شاھی میں ادا کردی گئیں

مرحوم رسول بخش پلیجو کا جسد خاکی بائی قبرستان منگریو خان پلیجو میں دفن کیا گیا۔ قومی عوامی تحریک کی جانب سے 40یوم تک سوگ منانے کا اعلان

جمعہ 8 جون 2018 21:30

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) ٹھٹھہ میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کی آخری رسومات آبائی شہر جھنگ شاھی میں ادا کردی گئیں۔ مرحوم رسول بخش پلیجو کا جسد خاکی بائی قبرستان منگریو خان پلیجو میں دفن کیا گیا۔ قومی عوامی تحریک کی جانب سے 40یوم تک سوگ منانے کا اعلان۔ مرحوم کا نماز جنازہ سندھ کے مشہور بزرگ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی مسجد کے خطیب مولوی محمد یامین جماری نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں ملک بھر کی نامور شخصیات جن میں پنجاب سے یوسف خان مستی، بلوچستان سے رئوف ساسولی، پیپلز پارٹی سندھ کانسل کے ارکان گل محمد جھکرانی، اعجاز خواجہ، اسماعیل راہو، سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر فتح محمد برفت، لمس کے وائس چانسلر ڈاکٹربیکھا رام، سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی، سینیٹر سسی پلیجو، ماہر قانون دان ایاز لطیف پلیجو، اظہرجتوئی ،نامور صحافی وسعت اللہ خان، سندھیانی تحریک کے رہنمائوں اور کارکنان سیاسی سماجی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد میت کو سندھیانی تحریر کے کارکنان کے حصار میں آخری آرام گاہ تک پہنچایا گیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔ جھنگ شاھی اور گردونواح میں سوگ کا سماں بندھا رہا جبکہ مرحوم کے بڑے بیٹے ایاز لطیف پلیجو، چھوٹے بھائی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ غلام قادر پلیجو، سینیٹر سسی پلیجو اور دیگر روثاسے تعزیت کا سلسلہ انکے آبائی شہر جھنگ شاہی میں جاری ہے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں