سجاول ،قتل کی واردات کے پانچ ملزمان گرفتار

پیر 22 اپریل 2019 22:19

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) سجاول کے قریب قتل کی واردات کے پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیاگیاہے، ایس پی سجاول امیرسعود مگسی نے اپنی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چندروز قبل سجاول کے نواحی گائوں فتح محمد سومرو کے نزدیک نوجوان پرویز عرف پری ملاح کا سرتن سے جدا کرکے لاش کو پھینک دیاگیاتھااور ایک ملزم عبدالجبارسومرو کو گرفتارکیاگیاجس نے خود ہی قتل کرنے کا اعتراف کیا،تاہم پولیس کو شبہ تھاکہ یہ کام ایک آدمی کانہیں ہے اس بنیاد پر تفتیش کا دائرہ وسیع کیاگیااور مزید ملزمان عبدالکریم بھٹی، فیض محمد بھٹی،زاہد بھٹی اور حاجی عیدو بھٹی کو گرفتارکرلیاگیاہے،انہوں نے کہاکہ پرویز ملاح کا قتل رشتے کے تنازعے پر منصوبہ بندی سے کیاگیاہے،اسے بلاکر سرتن سے جداکرکے قتل کیاگیا، پولیس نے دوکلہاڑیاں، ایک ٹوکا، بھی برآمد کرلیاہے، سجاول تھانے پر قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے، اس موقع پر گرفتارملزمان کو بھی پیش کیاگیا۔

#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں