میرپوربٹھورو میں مندرکی مورتی کو باہرپھینکنے پراحتجاج کے بعدپولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 11 مئی 2019 23:33

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) میرپوربٹھورو میں مندرکی مورتی کو باہرپھینکنے پراحتجاج کے بعدپولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیاہے، پولیس کے مطابق میرپوربٹھورو میں میگھواڑمحلہ میں مندر کی مورتی کو نکال کرقریبی جھاڑیوں میں پھینک دیاگیاجس پر احتجاج کیاگیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے کے اندر ملزم کاشی بٹ ولد بابو بٹ کو گرفتارکرلیاہے جس نے اعتراف کیاکہ اس سے قبل وہ نشے کی حالت میں مزارات کی چادریں بھی چوری کرتارہاہے، پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ Cr No,109/19 Us 295ppc درج کرلیاہے،

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں