سجاول میں شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی بندش، عوام پریشان

پیر 6 جولائی 2020 23:27

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) سجاول میں شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی بندش اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں ، علاقے میں پانی کی فراہمی بندہے اور پانی کا بحران پیدا ہوگیاہے ، شدید گرمی کے دوران بجلی بندش سے سرکاری امور و کاروبار متاثرہے ، جبکہ گھروں میں خواتین اور ضعیف افراد کو پریشانی کا سامنہ ہے ، مقامی شہریوں نے فوری طورپر بجلی کانظام درست کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں