ناموس رسالتؐ پر اپنی جان ومال قربان کردیں گے،مولانا غلام حسین

جمعہ 10 جون 2022 23:13

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2022ء) ناموس رسالتﷺ پر اپنی جان ومال قربان کردیں گے، شان رسول ﷺ کے گستاخوں کو عبرتناک سزا دی جائے، سجاول میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے ہیں، سب سے بڑی ریلی جمیعت علمائے اسلام کی اپیل پر جامع مسجد سجاول سے پارک تک نکالی گئی جس میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور شہریوں نے شرکت کی جبکہ ہندوپنچائت کی جانب سے ہندو برادری نے بھی حرمت رسول کی ریلی میں شرکت کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولاناغلام حسین، مولانااشرف، مولاناحسن قاسمی اور دیگرنے کہاکہ انڈیامیں مودی سرکار اسلام دشمن ریاست بن کررہ گئی ہے،مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ گرانے کے بعد اب ان کی جرائت اتنی بڑھ چکی ہے کہ نبی پاک کی شان میں گستاخی کررہے ہیں اور پورے عالم اسلام کی دل آزاری کررہے ہیں، مودی سرکار اور اس کے ترجمان کھلے عام میڈیاپر بکواس کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ دنیابھرکے مسلمان نبی پاک کی شان کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیں گے، اور ایسے موذیوں سے دنیاکو پاک کردیں گے، مسلم امہ کو اس کا بھرپور جواب دیناچاہئے اور انڈیاکی سرکار کو عالمی سطح پر دہشت گرد اسٹیٹ قراردیکر اس کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے، علاوہ ازیں سجاول میں دیگر تنظیموں اہلسنت والجماعت، ٹی ایل پی، سنی تحریک و دیگر نے بھی احتجاج کیاجبکہ ضلع کے دیگر شہروں دڑو، بٹھورو، بنوں،چوہڑجمالی میں بھی احتجاج اور حرمت رسول ﷺ کی ریلیاں نکالی گئیں ہیں۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں