بچوں کو اسکولوں میں داخلے کے لئے اساتذہ اپناکردار ادا کریں،ڈی ای اوسجاول

جمعرات 23 فروری 2023 23:21

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2023ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری سجاول کریم بخش زئور نے گذشتہ روز مختلف اسکولوں کا دورہ کرکے معیارتعلیم کو بہتربنانے اور غیرنصابی سرگرمیوں سے تعلیم میں دلچسپی لانے کی ہدایات دی ہیں ، گذشتہ روز پرائمری اسکول پکاشیڈ سجاول میں ڈی ای او سجاول کریم بخش زئور نے اے ڈی ای او اور دیگر کے ہمراہ اچانک دورہ کرکے تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیااور بچوں سے سوالات کئے ، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ معیارتعلیم کو بلندکرنے اور اسکول سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخلے کے لئے اساتذہ اپناکردار ادا کریں اور والدین سے مل اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کے لئے راضی کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسکولوں میں فرنیچراور سہولیات کی کمی کی شکایات کو دیکھاجارہاہے اور اولیت کی بنیاد مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اساتذہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی تعلیم پر بھی توجہ دیں تاکہ بچوں میں اسکول اور تعلیم کے لئے دلچسپی پیداہوسکے ، انہوں نے اسکول کے اساتذہ کی محنت کی تعریف کی

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں