سجاول میں گیس کا مصنوعی بحران شروع کردیاگیا، بغیراطلاع پوری رات گیس کی بندش

منگل 16 مئی 2023 23:01

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2023ء) سجاول میں گیس کا مصنوعی بحران شروع کردیاگیاہے اور بغیراطلاع پوری رات گیس بند کی جارہی ہے، سجاول میں گذشتہ رات سے سجاول اسٹیشن سے شہرکی سپلائی بند کردی گئی جو کہ صبح پانجے بحال کی گئی۔اس ضمن میں رابطہ کرنے پر اسٹیشن انچارج اقبال کرنانی نے بتایاکہ اوپر سے احکامات کے تحت سجاول اسٹیشن پر شہرکی گیس رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک بند کی جائیگی، دوسری جانب شہریوں نے بغیراطلاع کے ایسی کاروائی کی شدید مذمت کی ہے اور احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سجاول شہرمیں گھریلو صارفین کی رات کے اوقات میں گیس بند کرنے سے کون سی ملک کو بچت ہوگی، بغیراطلاع کے گیس بند کرنا شہریوں سے دشمنی ہے،رات کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہری مزید پریشان ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سوئی سدرن کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ فوری طورپر نوٹس لیکر گیس لوڈ شیڈنگ کے پیشگی اوقات کار سامنے لائے جائیں شہرکی گیس بند کرنے کے بجائے اوپر سے ہرجگہ کی لوڈ شیڈنگ کی جائے صرف سجاول کو ٹارگٹ بناکر شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بندکیاجائے۔واضع رہے کہ نوری آباد سے مین لائن ٹھٹھہ کو آتی ہے جہاں سے سجاول ضلع کو آتی ہے اگر لوڈ شیڈنگ کرنی ہوتی تو اوپر سے بند کی جاتی صرف سجاول کے چند سوگھروں کی رات کو گیس بند کرنا صرف تخریب کاری اور انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے، اگر معاملات کو درست نہ کیاگیا تو شہری احتجاج پر مجبورہوں گے اور گیس املاک کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں