سجاو ل کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

پیر 11 ستمبر 2023 16:52

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2023ء) سجاول میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق سجاول کے قریب فقیر گولائی کے مقام پر کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 3 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ مزید 2 زخمی راستے میں دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں