ٹھٹھہ میں ماہی گیروں نے کروڑوں روپے مالیت کی سوا مچھلی پکڑ لی

اس نایاب مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے فوٹا آپریشن کا دھاگہ بنتا ہے، جبکہ گوشت بھی مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت ہوتا ہے،ذرائع

بدھ 13 مارچ 2024 21:00

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) تحصیل کھاروچھان کے ماہی گیروں نے کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں 300 سے زائد نایاب مچھلی سوا کا شکار کرلیا۔کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے ترجمان کمال شاہ نے بتایا کہ کھارو چھان کے ماہی گیر حنیف کاتیار کی کشتی نے بڑی تعداد میں سمندر سے سوا مچھلی کا شکار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کیٹی بندر کے قریب میں کھلے سمندر سے 300 سے زیادہ نایاب سوا مچھلی ماہی گیروں کے جال میں پھنسی، اس مچھلی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ نایاب اور قیمتی مچھلی ہے، لٹنے اور اغوا ہونے کے ڈر سے اکثر ماہی گیر اس مچھلی کی فروخت اکثر خفیہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ اس نایاب مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے فوٹا آپریشن کا دھاگہ بنتا ہے۔ جبکہ سوا مچھلی کا گوشت بھی مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں