شاہ نورانی حادثے میں زخمی ایک اور نوجوان دم توڑ گیا

جمعہ 19 اپریل 2024 22:44

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) شاہ نورانی حادثے میں زخمی ایک اور نوجوان دم توڑ گیا ،جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔جاں بحق ہونے والا نیاز غلام نبی جوکھیو کے گھر کا آخری سہارا تھا،ٹریفک کے المناک حادثے میں غلام نبی کے ایک ہی گھر کے 14 افرادجاں بحق ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گاؤں قاسم جوکھیو کے افراد ایک ٹرک میں عید کے دن شاہ نورانی کی درگاہ پر زیارت کے لئے جارہے تھے کہ ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے ٹرک کھائی میں گر گیا تھا جس سے موقع پر ہی 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے نیاز جوکھیو کی میت گائوں پھنچنے پر کہرام مچ گیا نوجوان کی ہلاکت پر منسٹرز صوبائی اسمبلی علی حسن زرداری سید ریاض حسین شاہ شیرازی۔

ایم این اے صادق علی میمن اور سابقہ صوبائی وزیر سسی پلیجو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں