واپڈا اہلکاروںکی مبینہ غفلت، الیون کے وی تار سے کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق

اتوار 14 اپریل 2024 14:40

ٹھٹھہ صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) واپڈا اہلکاروںکی مبینہ غفلت، الیون کے وی تار سے کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق ہو گیا،تار پول سے ٹوٹ کر زمین پر گری ،واپڈا اہلکاروں کو اطلاع کی تھی تاہم اسے درست نہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 124دس آر میں کرنٹ لگنے سے چک مذکورہ کا رہائشی چرواہاجام مرید حسین ٹانوری جاں بحق ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ بجلی کے پول سے الیون کے وی تار ٹوٹ کر گری جس کی طلاع تین دن سے مسلسل دی جاتی رہی لیکن واپڈا سیکنڈ سب ڈویژن جہانیاںکے کسی ملازم نے اپنی ڈیوٹی پوری کرنا مناسب نہ سمجھا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں