میرپور بٹھورو ، چانڈیہ برادری کے دو گروہوں کے درمیان تنازع ، نوجوان ہلاک

بدھ 17 اپریل 2024 21:25

میرپور بٹھورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) میرپور بٹھورو کے قریب محمود واہ اسٹاپ میں مقیم چانڈیہ برادری کے دو گروہوں کے درمیان تنازع کے نتیجے میں نوجوان غلام رسول چانڈیو ہلاک ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق تنازع کے نتیجے میں دو افراد سخت زخمی ہوئے، جو علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کیئے گئے لیکن زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے ایک نوجوان غلام رسول چانڈیو اسپتال پہنچنے سے قبل ئی چل بسا، دوسری جانب آخری اطلاعات کے مطابق جگھڑے کاسبب معلوم نہ سکا اور نہ ئی واقعے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا اور نہ ئی گرفتاری عمل میں آ سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں