سجاول،شہدکے چھتے کو چھیڑنا مہنگاپڑگیا،حملے میں 70 سالہ بزرگ جاں بحق جبکہ ایک درجن کے قریب زخمی

پیر 25 مارچ 2024 12:57

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) شہدکے چھتے کو چھیڑنا مہنگاپڑگیا،شہد کی مکھیوں کے حملے میں 70 سالہ بزرگ جاں بحق جبکہ ایک درجن کے قریب زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع سجاول کے گائوں جمعوں سومرو میں چھتے کو چھیڑنے پر شہد کی مکھیاں گھروں میں گھس گئیں۔شہد کی مکھیوں کے حملے میں 70 سال کے بزرگ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہد کی مکھیوں کے حملے سے خواتین و بچوں سمیت ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے، جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر داڑو منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں