پاکستانی فلم انڈسٹری کے جنگجو ہیرولالہ سدھیر کی27ویں برسی19جنوری کو منائی جائے گی

منگل 9 جنوری 2024 22:35

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2024ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے جنگجو ہیرو لالہ سدھیر کی27ویں برسی19جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں منعقدہ تقریبات میں لالہ سدھیر کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔لالہ سدھیر پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار،ہدایت کاراور فلم ساز تھے۔

(جاری ہے)

فلم سٹار سدھیر 1922 کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام شاہ زمان آفریدی تھا لیکن فلم انڈسٹری میں وہ لالہ سدھیر کے نام سے مشہور ہوئے انہوں نے 200سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے فلموں میں ان کا کردارہمیشہ ایک بہادر انسان کا ہوتا تھا اس لیے انہیں جنگجو ہیرو بھی کہا جاتا تھا۔

لالہ سدھیر نے اپنے دور کی معروف ترین فلمی اداکارائوں نور جہاں،صبیحہ خانم،شمیم آرا،نیئرسلطانہ،فردوس،بہار،رانی اور دیگر کے ساتھ بطور ہیرو اداکاری کے جوہر دکھائے۔لالہ سدھیر کی معروف ترین فلموں میں دلا بھٹی،ماہی منڈا،یکے والی،سسی،باغی،مان پتر،جی داراور دیگر قابل ذکر ہیں۔لالہ سدھیر19جنوری1997 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں