ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ،گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کا حکم

بدھ 4 فروری 2015 17:02

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او قاص عالم منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ذیشان بشیر رانا، ای ڈی او زراعت مشتاق علی، ڈی او سی آصف علی ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر ، ٹی ایم اوز، ڈی او انٹرپرائزز چوہدری محمد ارشد، انجمن تاجران اور انجمن صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے اشیاء خوردونوش کی قیمیتں از سرِ نو تشکیل دیں ہیں جس کے مطابق گھی 135 اور 145، باسمتی چاول نیا 74 چاول پرانا 98 موٹا چاول 34 دال چنا باریک 60 بیشن 64 دال مسور موٹی 106 دال مسور بارک غیر ملکی 134 دال ماش باریک 128 دال ماش موٹی 141 دال مونگ بمطابق کھلی مارکیٹ، چینی 52 ،سفید چنا باریک مقامی 56 ، سفید چنا باریک غیر ملکی 65 ، چنا سیاہ 59 سرخ مرچ 180، دہی 60 دودھ 55 روپے فی کلو گرام، تندوری روٹی 5 روپے فی عدد وزن 100 گرام، چھوٹا گوشت 475اور بڑا گوشت 250 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ہے۔ڈی سی او نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی سے اجتناب کریں اور مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء فروخت کریں اور نرخ نامہ نمایاں جگہوں پر آوایزاں کریں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں