سابقہ رنجش پر فائرنگ /قتل/ڈی پی او نوٹس/ ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 15 جولائی 2021 17:25

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2021ء) محمد فیصل ولد محمد امین قوم ساریے کھوڈ 189 گ ب بعمر 20/21 سال کو 1 صداقت علی 2 عبدالستار پسران لیاقت علی اقوام بلوچ سکنہ 188 گ ب ودیگر مسلح آتشیں اسلحہ بسواری موٹر سائیکل نے سابقہ دشمنی کی بنا پر قتل کر دیا ، ملزمان بحد رقبہ 189 گ ب جانب 512 لنک روڈ تھڑا مار کر بیٹھے ہوئے تھے محمد فیصل بسواری موٹر سائیکل اپنے ڈیرہ سے گھر کی طرف آرہا تھا جس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا فیصل کے سینے کندھے اور چہرے پر فائر لگے ہیں جس سے اس کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا ہے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،ایس ایچ او رجانہ موقع پر مصروف کاروائی ھے موبائل فرانزک یونٹ موقع سے شواھد اکٹھے کر رھا ھے ،ڈی پی او ٹوبہ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ھوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں