ڈپٹی کمشنر آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی کی گئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:32

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لان میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی کی گئی، جس میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد ، ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد ہندل ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رحمان قادر ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خرم سعید ڈی ایس پی ٹریفک محمد سعید سمیت پولیس اہلکاروں، سول انتظامیہ کے افسران، اہلکاران نے شرکت کی اور فاتحہ خوانی کی،فاتحہ خوانی میں مختلف سکول ، کالجز ، مدارس کے بچوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں