ٹوبہ ٹیک سنگھ،کرونا کی وجہ سے کھیلوں کے میدان ویران ہوگئے، کھلاڑی بھی پریشان

جمعرات 22 اپریل 2021 00:11

لٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2021ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرونا کی وجہ سے کھیلوں کے میدان ویران ہوگئے پابندیوں سے کھلاڑی بھی پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹوبہ ٹیک سنگھ کرونا کی وجہ سے حکومت کی جانب سے کھیلوں پر پابندی عائدہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے کھیلوں کے میدان ویران پڑھے ہیں حکومتی فیصلے پر مختلف کھلاڑیوں اور ا ایسوسی ایشنز نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کی پہلی لہر کے دوران پابندی کی وجہ سے کھلاڑی پہلے ہی مقابلوں کی سکت کھو چکے ہیں، اور نئی پابندی سے کھلاڑیوں کو مزید نقصان ہو رہا ہے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں لوگوں کا رش اور چینی کے حصول کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں ہیں اگر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں تو کھلیوں پر پابندی لگانا مناسب نہیں کھلاڑیوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطا لبہ کیا ہے کہ کھیلوں پر پابندی ہٹاکر محدود وقت مقرر کر دیا جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں