کمالیہ، بیکری کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

ہفتہ 6 اپریل 2024 13:10

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) کمالیہ میں بیکری کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔ترجمان کمالیہ پولیس کے مطابق کمالیہ محلہ صدیق آباد کے رہائشی محمد ندیم نے تھانہ سٹی کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل نمبر ٹی ایس ایل 1961 بیکری کے باہر لاک لگا کر اندر سامان لینے گیا تھوڑی دیر بعد جب واپس آیا تو نہ معلوم چور موٹرسائیکل چوری کر کے لے جا چکا تھا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست وصول کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں