ٹوبہ ٹیک سنگھ: بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی دوشیزہ ماریہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 20:22

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں چک نمبر 477ج ب (آلووال) کی اضافی آبادی بستی اوڈاں والی میں باپ کی موجودگی میں سگے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی دوشیزہ ماریہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کے مطابق ماریہ سے زیادتی نہیں کی گئی، باپ اور بھائی کو ماریہ کے کردار پر شک تھا جس پر اس کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔وقوعہ کے وقت بنائی گئی ویڈیو کی فارنزک رپورٹ میں ویڈیو اور آواز اصلی ثابت ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، ماریہ قتل مقدمہ کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں