بیوٹمزیونیورسٹی مقررہ جگہ پر جلد از جلد کام کا آغاز کیا جائیگا،میر شہک بلوچ

افتتاحی تقریب میں سرکاری سیاسی سماجی اور علاقائی معتبرین شرکت کریں گے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 10 ستمبر 2020 19:31

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ سے ژوب کے مقامی سنیئر صحافی اخترگل مندوخیل ،رفیع اللہ مندوخیل ،غفوروطن یار، زعفران خان، رفیق قیصرانی نے ملاقات کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کاکڑ خراسان ،عبدالوہاب ناصر ،تحصیلدار سمبازہ ،محمد صادق حریفال، تحصیلدار ژوب عبدالسلام موسیٰ خیل بھی موجود تھے ملاقات کے دوران خاص کر بیوٹمزیونیورسٹی ژوب بائی پاس روڈ،منشیات اورشہر کے دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہواا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیوٹمزیونیورسٹی مقررہ جگہ پر جلد از جلد کام کا آغاز کیا جائے گا اور اس کی افتتاحی تقریب میں سرکاری سیاسی سماجی اور علاقائی معتبرین شرکت کریں گے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صحافی ملک کی ترقی و خوشحالی میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک کا چوتھا ستون ہے مثبت رپورٹنگ سے تمام مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے اس کے خلاف عوام منشیات کے اڈوں کی نشاندہی کریں انکے نام خفیہ راز میں رکھا جائیگا منشیات مافیا کے خلاف گیرا تنگ کرنگے اس میں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کرین گے چاہے وہ کتنا بااثر کیوں نہ ہو انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں