گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں دوسری سائنس، آرٹس اور کلچرنمائش کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 16 اپریل 2021 15:26

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں دوسری سائنس، آرٹس اور کلچرنمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سائنس اور آرٹس کے ماڈلز اور پینٹنگز نمائش کیلئے رکھی گئی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ نے پرنسپل روبینہ مختار، پروفیسر علاوالدین لوون اور کالج سٹاف کے ہمراہ لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور طالبات کے ماڈلز اور پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔

طالبات نے انھیں تیارکیے گئے ماڈلز اور پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ شعبہ اسلامیات کا تیارکردہ آبشار کا ماڈل خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔ ڈپٹی کمشنر نے طالبات کی محنت اور کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ژوب کی طالبات صلاحیت میں طلبا سے کم نہیں پرنسل روبینہ مختار نے اس موقع پرکہا کہ دوہزارانیس میں پہلی دفعہ طالبات کی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا اور امسال دوسری دفعہ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں سائنس اور آرٹس کے مختلف شعبوں کی طالبات نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ نے کہا کہ طالبات کی محنت اور کاوش داد کی مستحق ہے۔ ایگزیبیشن کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور اس کو مزید وسعت دے کر ضلع کے سکولوں اور کالجوں میں منعقد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے حصہ لینے والے طالبات کو پچاس ہزار روپے کا انعام دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ اور کالج پرنسپل کو شیلڈ پیش کی۔ سٹیج کے فرائض تحریمہ خان سرانجام دیئے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں