ْایس پی پولیس ژوب کے تبادلے کے موقع پر پولیس لائن ژوب میں پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد

پیر 29 مئی 2023 21:20

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) ژوب ایس پی پولیس ژوب خلیل اللہ کاکڑ کے تبادلے کے موقع پر پولیس لائن ژوب میں پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کمشنرژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی، ایس پی پولیس شیرانی عبدالحق، اسسٹنٹ کمشنر ژوب حافظ محمد طارق سمیت قبائلی عمائدین ، پولیس و لیویز سٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر خلیل اللہ کاکڑ نے کہا کہ عوام نے ہر سطح پر میر ے ساتھ تعاون کیا اور ہمیشہ اصلاحات کیلئے کوشاں رہا۔

جبکہ کمشنرژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی پولیس خلیل اللہ کاکڑ کے ژوب کے حوالے سے ان کے خدمات سنہرے الفاظ میں یاد رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دیگر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نہایت قابل ، محنتی اور بہادرآفیسر تھے آپ کے بدولت ڑوب شہر میں منشیات ، چوری ، اور امن وامان کے صورت حال کافی حد تک بہتر ہوئی انہوں کہا کہ ٹرانسفر ملازمت کا حصہ ہے جوکہ ایماندار آفیسران کی معاشرے عزت ووقار ہمیشہ رہے گا ایس پی خلیل احمد کاکٹر نیاپنے دوسالہ کارگردگی قابل ستائش ہے موصوف نے چوری ڈکیتی اور منشیات کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا اور قبائلی روایات کو برقرار رکھتے ہوے ڑوب عوام کی خدمت کی اس موقع پر شرکاء نے ایس پی خلیل احمد کاکڑ کی کارگردگی کوسہراتے انہیں خراج تحسین پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب کے آخر میں کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی نے ایس پی پولیس خلیل اللہ کاکڑ کو یادگاری شیلڈ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ڑوب حافظ محمد طارق نے یادگاری سوینئر پیش کے اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں