اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری ہیں، آسیہ ناصر

ہفتہ 27 جون 2020 21:52

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2020ء) جمعیت علما اسلام کی اقلیتی رہنما سابقہ رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری ہیںژوب کی اقلیتی برادری کیلئے پہلے بھی آواز اٹھاتے رہے اب بھی اپنی جدوجہد کو جاری رکھونگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے دورہ ژوب کے موقع پر ژوب کی مسیحی برادری کے مستحق افراد میں اپنی جانب سے دس دس ہزار روپے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چیئرمین ستار مسیح جنرل سیکرٹری پطرس عجائب اور ایڈووکیٹ ناصر مسیح نے بھی خطاب کیا اور آسیہ ناصر کا شکریہ ادا کیا تقریب اقلیتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں