ژوب، یوم پاکستان 23 مارچ کی تقریبات کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:20

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) 23 مارچ کے قراداد کو عملی جامہ پہنا کر اکابرین آزاد ملک پاکستان حاصل کیا۔شیخ موسیٰ خان اور وزیر خان ناصر کا تقریب سے خطاب ضلعی انتظامیہ ژوب کے جانب سے آج یوم پاکستان 23 مارچ کی تقریبات کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سکول کے طلباء ، مقامی افراد ، سیاسی و سماجی شخصیات اور ضلع ژوب کے تمام محکموں کے سرکاری افسران نے شرکت کی۔

ریلی ڈپٹی کمشنر ژوب دفتر سے شروع ہو کر شاہین چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی کا مقصد عوام میں 23 مارچ کے دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھااسکے علاوہ گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ڑوب میں 23 مارچ کے تقریبات کے حوالے سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔اور اسکے علاوہ ناصر آباد گرلز سکول اور دیگر سکول میں تقریبات منعقد ہوئے۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے یوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں طلبائ نے یوم پاکستان کی تقریبات اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تقاریر، ٹیبلوز وغیرہ پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں