صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، حاجی مٹھا خان کاکڑ

پیر 24 جون 2019 14:18

صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، حاجی مٹھا خان کاکڑ
ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) وزیر اعلی کے مشیر برائے لائیوسٹاک حاجی مٹھاخان کاکڑ نے عرفان کاسی گراؤنڈ میں سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہے ان کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی خصوصی کاوشوں کی بدولت سپورٹس میلے کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ژوب میں ترقیاتی کاموں کے لئے پی ایس ڈی پی میں کروڑوں روپے مختص کئے ہیں اور عوامی فلاح وبہبود کے لئے کام کرینگے، ژوب گراؤنڈ کے لئے گراسی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کرکے کامیاب کیا عوام کے اعتماد کو کھبی ٹھیس نہیں پہنچاؤنگا، پی ایس ڈی پی منظور ہوتے ہی ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اب بھی کروڑوں روپے کے منصوبے جاری ہے، ہم عملی کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں