Oscar Ki Talaash Mein

Oscar Ki Talaash Mein

”آسکر “کی تلاش میں

ہالی ووڈ کے ایکشن ہیر و اورکراٹے میں بلیک بیلٹ کے حامل وین ڈیم کو بے شمار سپر ہٹ فلمیں کرنے کے باوجود اب تک آسکر ایوارڈ نہیں مل سکا

بدھ 1 اگست 2018

زارا مصطفی
مسٹر بیلجےئم کہلانے والے ہالی ووڈ کے ایکشن سٹار ،ایکٹر ،ڈائر یکٹر ،سکرین رائٹر اور پر وڈ یوسر وین ڈیم کی پہلی پہچان بطور مارشل آرٹسٹ اور باکسر بنی ۔انہوں نے بطور کھلاڑی کراٹے ،تا ئیکو انڈ و ،کک باکسنگ اور موئے تھائی جیسے کھیلوں میں نمایا ں کامیابی حاصل کرکے کئی عالمی ریکارڈز قائم کئے ۔وین نے 1982
میں مارشل آرٹس اور باکسنگ جیسے شعبوں سے ریٹا ئر ہونے کے بعد ہالی ووڈ میں قسمت آزمانے کافیصلہ کیا اور لاس اینجلس (امریکہ ) منتقل ہوگئے ،جہاں انہوں نے ”بلڈ سپورٹ ،بلیک ایگل ،یونیورسل سولجر ،کِک باکسر ،لائن پارٹ ،ڈبل امپیکٹ ،ہارڈ ٹارگٹ ،سٹر یٹ فائٹر ،ٹائم کوپ ،سڈ ن ڈیتھ ،جے سی وی ڈی اوار دی ایکسپینڈ یبلز ٹو “جیسی مشہورِ زمانہ فلموں سے خو ب شہرت کمائی اور وین کو کئی اہم اعزازات کے لئے نامزد کیا گیا ہالی ووڈ کے ڈائر یکٹر ز اور ایکٹر ز کے مطابق وین ڈیم وہ اداکار ہیں جنہیں آسکر ایوارڈملنا ابھی باقی ہے ۔

(جاری ہے)


جین کلاڈوین ڈیم 18اکتوبر 1960کو الیانہ اور یوجین وین ویر نبرگ کے ہاں بیلجےئم میں پیداہوئے ۔ ان کے والد اکاؤنٹنٹ جبکہ والدہ فلورسٹ تھیں ۔وین کی ایک بڑی بہن بھی ہیں جو بیلجےئم میں ہی ایک
بیوٹی سیلون چلاتی ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی پر ”مائی بر ادر جین کلاڈ “ کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی ہے ۔بچپن میں وین بہت زیادہ بلے پتلے اور خاموش طبع تھے ،بڑی اور موٹے سے شیشوں والی عینک لگانے کی وجہ سے وہ اپنے ہم عمر بچوں سے بہت مختلف نظر آتے ،ان کے ولاد چاہتے تھے کہ ان کا اکلو تا بیٹا بھی دوسرے بچوں کی طرح صحت مند اور چاق وچوبند ہو ۔
چنا نچہ انہوں نے دس برس کی عمر میں وین کو ایک کراٹے سکول میں داخل کر وادیا ،اس طرح 12 برس کی عمر میں ہی وین نیشنل سینٹر آف کراٹے میں جانے لگے اور مارشل آرٹس میں چار سالہ تر بیت کے بعد بیلجےئم کی کراٹے ٹیم کا حصہ بن گئے ۔15برس کی عمر سے وین نے مارشل آرٹس کے پیشہ ورانہ مقا بلوں میں نمایاں کا میابیاں سمیٹنا شروع کردیں جبکہ18 برس کی عمر میں وہ بطور مارشل آرٹسٹ ”بلیک بیلٹ“ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد انہیں مسٹر بیلجےئم باڈی بلڈنگ کا خطاب بھی دیا گیا ۔
16 برس کی عمر سے وین نے بیلے سیکھنا شروع کیا اور مشکل ترین مشقوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے حوالے سے مشکل ورک آؤٹ بھی کیا ۔وین کہتے ہیں ”بیلے ایک آرٹ ہے لیکن یہ ایک مشکل کھیل بھی ہے ،اگر آپ بیلے کے لئے ورک آؤٹ کر سکتے ہیں تو کسی بھی کھیل کے لئے ورک آؤٹ کر سکتے ہیں ۔“1977سے1982تک وین 18ناک آؤٹ مقا بلوں میں کامیاب اور صرف ایک مرتبہ ناکام ہوئے ۔
1976سے 1980تک وین کو 44مقا بلوں میں کامیابی جبکہ صرف چارمقابلوں میں شکست کا سامنا کر نا پڑ ا ۔
جم کیری کا مقابلہ
1982میں وین نے ما رشل آرٹس کی دنیا کو خیر باد کہہ کر ہالی ووڈ میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے بچپن کے دوست مائیکل قصی کے ساتھ امریکہ منتقل ہوگئے ۔وین نے گزر بسر کے لئے بطور پیز اڈلیوری بوائے ،ویٹر اور ٹیکسی ڈرائیور کئی چھوٹی موٹی نوکریاں کیں مگر دوسال بعد 1984میں انہیں فلم ”بریکنگ “اور ”مسنگ ان ایکشن “میں معمولی کر داروں کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرلیا ۔
وین
نے بتا یا ”میں فلمی مناظر کی عکسبندی سے پہلے مارشل آرٹس کی مشقیں کرتا ہوں تا کہ اپنے کام پر توجہ مر کوز رکھ سکوں ۔“وین کو نمایاں پہچان بھی اس وقت ہی ملی جب وہ روسی ولن کے کر دار میں مارشل آرٹ پر مبنی فلم ”نو رپیٹ ،نو سر ینڈر “میں جلوہ گر ہوئے ۔اس وقت بھی وین ایک ہوٹل میں بطور ویٹر نوکری کرتے تھے ،اسی دوران ایک دن فلمساز مین ہیم گو لن وہاں آئے اور وین سے خاصے متاثر ہوئے اور انہیں فلم کے لئے باقا عدہ آڈیشن کی دعوت دے ڈالی مگر آڈیشن میں وہ گولن کو کچھ خاص متاثر نہ کر سکے اور گو لن نے انہیں مستر دکر دیا ،پھر گولن کو کسی دوست نے بتایا کہ وہ پہلے بھی فلم کر چکے ہیں ،چنانچہ گولن نے جب فلم کے مناظر دیکھے تو وین کو دوبارہ بلایا اور فلم ”بلڈ سپورٹ “کا معاہدہ کر لیا ۔
یہی فلم وین کی وجہ شہرت بھی بنی ۔یہ فلم ڈیڑھ ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی گئی تھی جبکہ اسے سال بھر کی سب سے بڑی ہٹ فلم قرار دیا گیا ۔فلم کے پروڈیوسر مارک دی سلے کا کہنا ہے”میں کسی ایسے نئے مارشل آرٹسٹ کی تلاش میں تھا جو خواتین میں خاص مقبولیت رکھتا ہولیکن وین کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے اندازہ ہواکہ وہ مرد خواتین ،دونوں میں یکساں مقبول ہیں۔
“یہی وہ دور تھا جب وین ڈیم ہالی ووڈ میں بطور ایکشن سٹار جگمگاتا ستارہ بن کر چمکنے لگے ۔اسی دوران وین کو تین فلموں کی ایک ساتھ آفر ہوئی اور ایک فلم کے لئے تقریباََ12ملین ڈالر معاوضے کی پیشکش بھی کی گئی مگر وین نے تقا ضا کیا کہ انہیں جم کیری کے برابر 20ملین ڈالر معاوضہ اداکیاجائے گا تو ہی وہ ان فلموں میں کام کریں گے ۔2008،میں وین نے اپنی سوانح عمری پر مبنی فلم ”جے سی وی ڈی “بنائی جو سال کی دوسری بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی جس کے بعد انہیں لوگوں کے ملے جلے ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا یعنی ان کے کچھ پر ستاروں اور قریبی دوستوں نے کہا کہ وین ڈیم ”بلیک بیلٹ“نہیں بلکہ آسکر کے حقدار ہیں ۔
“دوسر ی طرف وہ لوگ بھی تھے جنہوں نے وین کو مختلف تناز عات میں الجھانے کی کوشش تو کی مگر وین ان سے بچ نکلے ،جیسا کہ فرینک ڈکس نے وین کے خلاف مقدمہ دائر کیاکہ وین نے اپنی فلم میں مارشل آرٹس مقابلوں کے حوالے سے غلط معلومات دی ہیں اور لوگوں کو
اصل حقائق سے بے خبر رکھنے کی کوشش کی ہے جس کا جواب وین کے وکیل نے یہ دیا کہ وین کے ہر مقابلے کے ریکارڈ سے متعلق معلو مات دستاویزات میں موجود ہیں جسے جھٹلا نا ممکن نہیں ۔
ویسے بھی وین نے جن ریکارڈز کا دعویٰ کیا ہے ،ان پر مبنی کئی کردا ر وہ اپنی فلموں میں پیش کر چکے ہیں اوریہ مشکل کرتب کرتے ہوئے انہوں نے کبھی کسی پیشہ ور ماہر کی مدد نہیں لی بلکہ ہرکر تب خود کیا ہے اس لئے اگر وین کا دعویٰ غلط ہے تو سو چنے والی بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ مشکل کر تب خود کیسے کر لئے ؟وین کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کی فلموں میں لڑائی والے مناظر حقیقت ے اس قدر قریب تر ہوتے ہیں کہ وہ انہیں امریکہ میں اس لئے عکسبند نہیں کر واتے کہ کہیں ان پر مقدمہ دائر نہ ہوجائے کیونکہ ایسا ایک واقعہ 1989میں فلم”سی برگ “کی عکسبندی کے دوران پیش آچکا ہے ۔
وین کہتے ہیں ”مجھے پردے پر باوقار انداز میں ولن کا کردار نبھا نا اچھا لگتا ہے اسی لئے میرے سارے خواب امریکہ میں پورے ہوئے بیلجےئم میں کبھی ممکن نہ ہوتا ۔“
تیسری بیوی سے دوسری شادی
وین نے پہلی شادی 1980میں ماریہ روڈ ریگوز سے کی مگر چو نکہ ماریہ وین کے امریکہ منتقل ہونے کے فیصلے سے ناخوش تھیں اسی لئے وین کے ساتھ امریکہ بھی نہ آئیں اور چار سال بعد ہی وین کو ماریہ سے شادی کا بندھن توڑ ناپڑا ۔
1985میں ان کی زندگی میں سنتھیا ڈرڈیرین آئیں۔ وین ، سنتھیا کے والد کے کارپٹ سٹور پر کام کرتے تھے اور ان کی سنتھیا سے دوستی شادی تک جا پہنچی مگر بد قسمتی سے ایک سال بعد ہی یہ رشتہ بھی ٹوٹ گیا ۔1987میں وین نے امریکہ کی معروف خاتون باڈی بلڈ ر گلیڈ یز پر تگز سے تیسری شادی کی مگر جب دوسر ی خواتین کے ساتھ وین کی دوستی کی خبر یں آنے لگیں تو گلیڈیز نے 1992میں طلاق لے لی ۔
چوتھی مرتبہ 1994میں وین نے ڈارسی لاپےئر سے شادی کی جن سے ملاقات ایک فلم کی عکسبندی کے دوران ہوئی کیو نکہ وین کو تنہائی میں ایک ساتھی کی ضرورت تھی مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان ذہنی ہم آہنگی بڑھی تو انہوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا ڈارسی سے ان کا ایک بیٹا نکولس پیدا ہوا ۔وین کا خیال ہے کہ انہوں نے ایک ذمہ دار شوہر اورشفیق باپ کے فرائض بخوبی نبھائے مگر ڈارسی کی رائے ان سے مختلف ہے اس لئے ان کے درمیا ن1997میں طلاق ہوگئی جس کے لئے وین کو ماہانہ اخراجات کی ایک بھاری قیمت بھی چکانا پڑی ۔
اس کے بعد ہالی ووڈ میں بھی ان کی شہرت قصہ پار ینہ بنتی جارہی تھی اور ان فلمیں باکس آفس پرڈھیروں ڈالرز جمع کرنے میں نا کام ہو رہی تھیں ،انہیں ذاتی زندگی میں خاصے اتار چڑھاوٴ کا سامنا کرنا پڑرہاتھا اور 1990کی دہائی کے آخر میں وین ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئے ۔اسی لئے وین منشیات کے عادی ہوگئے ان کا کہنا ہے ”میں ہر ہفتے 10ہزار ڈالر کو کین پر خرچ کرتا تھا اور ایک دن میں کم وبیش دس گرام کوکین استعمال کرتا تھا ۔
“یہی وجہ کہ ایک مرتبہ نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے انہیں گرفتار بھی کیاگیا ۔انہوں نے منشیات کے استعمال سے نجات پانے کے لئے بحالی منشیات کے اداروں کا رخ بھی کیا اسی دوران ایک مرتبہ پھر ان کی زندگی میں گلیڈیز آگئیں اورانہوں نے گلیڈیز سے 1999میں دوسری مرتبہ شادی کرلی جن سے ان کی ایک بیٹی بیانکا بری اور بیٹا کر سٹو فر ہے ۔افسوس کہ وین اور گلیڈیز دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں بند ھنے کے باوجود بعد ایک مر تبہ پھر طلاق لے کر الگ ہوگئے اور اس مرتبہ ان کے تعلقات میں ایسی کشید گی پیدا ہو چکی ہے کہ اب ان کے ساتھ رہنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ۔آج کل گلیڈیز لاس اینجلس میں جبکہ وین ہا نگ کانگ میں مقیم ہیں ۔

Browse More Articles of Hollywood