Load Wedding Meri Nazar Mein

Load Wedding Meri Nazar Mein

"لوڈ ویڈنگ" میری نظر میں۔۔۔۔

پاکستانی فلم انڈسٹری بہت عرصہ زوال کا شکار رہنے کے بعد 2007 میں خدا کے لیے، 2011 میں بول اور پھر اس طرح 2013 سے پاکستانی فلم انڈسٹری میں جان آنا شروع ہو گئی

پیر 20 اگست 2018

اعجاز احمد گوندل
پاکستانی فلم انڈسٹری بہت عرصہ زوال کا شکار رہنے کے بعد 2007 میں خدا کے لیے، 2011 میں بول اور پھر اس طرح 2013 سے پاکستانی فلم انڈسٹری میں جان آنا شروع ہو گئی، 1930 میں لاہور سے آغاز کرنے والی انڈسٹری لالی وڈ کراچی منتقل ہو گئی۔ نئے اور نوجوان پروڈیوسر، ڈائریکٹرز، اداکار اور اداکاراوٴں نے اپنے آپ کو منوانے لگے۔ پاکستان بھر میں نئے سینما گھر کھلنے لگے انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کی سکرینز اور مال لوگوں کو اپنے طرف کھنچنے لگے۔

اور اب پاکستان میں لگ بگ 400 سے زیادہ سینما گھر ہیں جو لوگوں کو اچھی انٹرٹینمنٹ دے رہے ہیں۔ پوری دنیا میں بھارت کی پہچان بالی ووڈ فلم نگری کی وجہ سے ہوتی ہے.

بھارت میں پاکستان سے زیادہ غربت و گندگی پائی جاتی ہے بے تحاشا گھناوٴنے جرائم ہوتے ہیں لیکن آپ دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں یورپ۔

(جاری ہے)

امریکہ میڈل ایسٹ ہر ملک کے لوگ بھارت کے مثبت پہلوؤں پر بات کریں گے بھارت کو ویسا ہی بیان کریں گے جیسا بالی وڈ کی فلموں میں دیکھایا جاتا ہے۔

بھارت کی فلم انڈسٹری بالی وڈ انٹرٹینمنٹ کے زریعے بھارت کا سافٹ امیج پوری دنیا میں دیکھا رہی ہے۔ کسی بھی ملک کی فلم انڈسٹری اس ملک کی پہچان دنیا میں کرواتی ہے گزشتہ رات دبئی کے ایک سینما میں پاکستانی فلم "لوڈ ویڈنگ" کا پریمیئر تھا جس کی مجھے بھی دعوت دی گئی پہلے تو سوچا کیا ضرورت ہے دو اڑھائی گھنٹے ضایا کرنے کی مگر کوئی خاص کام نہ ہونے کی وجہ سے خیال آیا چلو چلتے ہیں دو گھنٹے کی تفریح ہی صحیح سینما ہال پہنچا تو ہال تقریباً فل ہو چکا تھا اور فلم شروع ہو چکی تھی۔
۔ لوڈ ویڈنگ سے تو سمجھ آتا ہے کہ کوئی شادی ہے جو لوڈ ہو رہی ہے۔ فلم ایک میڈل کلاس فیملی کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک بہن بھائی ان کی ماں اور ایک عدد ان کا ماموں جبکہ ان کے باپ کا سایہ ان کے سر پر نہیں ہوتا۔

الیکٹریشن لڑکا محلے کی ایک لڑکی سے بچپن سے پیار کرتا ہے مگر کبھی کہہ نہیں پاتا۔ اپنے بچپن کے پیار کو حاصل کرنے کا دوسرا موقعہ۔

اپنی بڑی بہن کی شادی کے لیے سر توڑ کوشش۔ ایک میڈل کلاس لڑکے کی عشق کی داستان۔ ایک بیوہ عورت کی بے بسی۔ ایک لیڈی پولیو ورکر کی کہانی۔ ایک ماں کا پیار۔ ایک دوست کی دوستی۔ ماموں کا پیار۔ محلے کے لوگوں کی کڑوی باتیں۔ قسمت کا کھیل۔ بہو کا پیار۔ بھابی کا پیار۔ میاں بیوی کا پیار۔ ایک عام فیملی کے مسائل۔ ہنسی مذاق۔ لوڈ ویڈنگ انٹرٹینمنٹ و جذبات سے بھرپور ایک مکمل فیملی فلم ہے۔
۔ فلم میں رائیٹر اور ڈائریکٹر نے بڑی خوبصورتی سے انٹرٹینمنٹ کے ذریعے ہمارے معاشرے کے ایک بہت اہم مسئلے کو اجاگر کیا ہے اور ہمیں ایک بہت اہم پیغام دیا ہے کہ جہیز بہت بڑی لعنت ہے جس کی اجازت نہ ہمارا مذہب دیتا ہے اور نہ ہی ہمارا قانون لیکن پھر بھی آج بھی ہمارے محلے ہمارے گاوٴں ہمارے شہروں میں ہزاروں بیٹیاں بہنیں کنواری بیٹھی ہیں۔
ماں باپ بیٹی کو جہیز دینے کے لیے سالوں قرض کے بوجھ تلے دبے رہتے ہیں۔ لوڈ ویڈنگ فلم دیکھنے کے بعد مجھے خوشی ہوئی کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں اچھی فلمیں بنانا شروع ہو گئی ہیں اور پاکستان فلم انڈسٹری میں بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے جو ہمارے معاشرے کے مسائل ان کے حل کو اجاگر کر سکتے ہیں اور یہی فلم انڈسٹری پاکستان کے مثبت پہلو پوری دنیا کو دیکھا سکتی ہے۔
لہذا میری آپ سب سے گزارش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کریں اس کو طاقت ور بنائیں۔

انٹرنینمنٹ کے لیے گھروں سے نکلیں تو سینما گھروں میں لگی پاکستانی فلموں کو ترجیح دیں۔ اس عید پر تین پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں۔ تینوں فلمیں دیکھیں لیکن سب سے پہلے "لوڈ ویڈنگ" ضرور دیکھیں میں پورے وثوق سے کہہ رہاہوں کہ آپ کو بہت مزا آئے گا اس میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ میڈل کلاس لوگوں کے جذبات۔

ان کو در پیش مسائل۔ اچھی موسیقی۔ پنجاب کے شہر ڈسکہ سیالکوٹ اور وزیر آباد کی خوبصورت لوکیشنز۔ ادکارہ مہوش حیات کی دل موہ لینے والی اداکاری اور چنچل و رومنٹک ادائیں۔ اداکار فاحد مصطفی کی زبردست اور حقیقت کے قریب ادکاری کے جواہر۔ نبیل قریشی کی خوبصورت ڈائریکشن۔ نبیل قریشی اور فیضہ علی مرزا کی دل کو چھو لینے والی کہانی شاعری و ڈائلاگز۔
ان کے علاوہ آپ لوگوں کو اور بھی بہت سے ٹیلنٹڈ فنکار و ان کا کام دیکھنے کو ملے گا۔ ایک بہت اہم کردار کا ذکر کرنا تو میں بھول ہی گیا اگر اس کا ذکر نہ کیا تو مجھ پر فتویٰ بھی لگ سکتا ہے پاکستان کا سب سے بڑا نیلام شو کرنے والے۔ رمضان ٹرانسمشن میں عالم کا کردار نبھانے والے آپ سمجھ تو گئے ہی ہوں گے جی ہاں میں بات کر رہا ہوں ڈاکٹر عاشق رفاقت صاحب کی لازوال اور بے مثال اداکاری کی۔ ڈاکٹر صاحب اپنے پورے شو کے ساتھ آپ لوگوں کو بور نہیں ہونے دیں گے۔ لوڈ ویڈنگ فلم کو میں دوں گا 10 میں سے 8 نمبر۔۔۔۔

Browse More Articles of Lollywood