Demi Lovato

Demi Lovato

ڈیمی لواٹو

برطانوی ریپر پر تنقید مہنگی پر گئی ٹوئٹر پر کروڑوں پر ستار ان کے مداح

پیر 18 فروری 2019

 فوزیہ طارق بٹ
امریکہ کو ہمہ جہت صلاحیتوں کے حامل فنکاروں کی دھرتی کہا جاتا ہے ۔ان میں ایک نام پوپ گلوکارہ، اداکارہ اور گیت نگارڈیمی لواٹو کا بھی ہے ۔چائلڈ سٹار کی حیثیت سے شوبز میں قدم رکھا۔ان کے کریڈٹ پر بے شمار اعزازات بھی ہیں ۔نشے کی لت کی وجہ سے انہیں بحالی صحت کے مرکز سے علاج بھی کرانا پڑا۔صحت یابی کے بعد پوپ گلوکارہ نے آئندہ نشے نہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے ۔
گزشتہ دنوں سپر باؤل اور ”21سیوویج“ریپر کی گرفتاری پر غیر محتاط ٹوئٹ کرنے پر انہیں کڑی تنقید کانشانہ بننا پڑا جس پر انہیں اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنا پڑا۔
ٹوئٹر پر ان کے پر ستاروں کی تعداد لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے ۔ٹوئٹر پر بر طانوی ریپر کے حوالے سے غلط معلومات شےئر کرنے پر انہیں میڈیا کی کڑی تنقید کا بھی سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

ماضی میں نشے کی بھاری مقدار لینے پر انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا۔

اب ان کی جانب سے ٹوئٹر پر ریپر کو لکھا گیا پیغام کہ اگر مجھے ملنے کیلئے آؤ تو اپنے ساتھ خالص منشیات لیکر آنا۔پر ستاروں کی کڑی تنقید کی وجہ سے ڈیمی لواٹو کو ٹوئٹر بند کرنا پڑا۔
”21سیوویج“ کے ریپر بر طانوی شہری ہیں ۔ان پر منشیات کی وجہ سے نہیں بلکہ غیر قانونی طور پر ایک دہائی سے امریکہ میں مقیم رہنے پر گرفتاری عمل میں آئی ۔ڈیمی لواٹو کو اس لئے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ ان کے پاس صحیح معلومات نہ تھیں ۔

27سالہ ڈیمی لواٹو نے چائلڈ سٹار کی حیثیت سے پہلی مرتبہ ”بار نیے اینڈ فرینڈز “سیریز سے شوبز میں قدم رکھا۔ان کا پہلا بڑا کر دار ڈزنی چینل کی ٹیلی ویژن فلم ”کیمپ راک ٹو ،دی فائنل جام تھی ۔اب تک ان کے چھ سٹوڈیو البم مارکیٹ میں آچکے ہیں ۔عنقریب ان کا ساتواں البم مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے ۔ان کی بل بورڈ ہاٹ 100چاٹ پر 22انٹریز میں سے سات نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ۔
مقبول ترین امریکی ایکس فیکٹر جج اور مینٹور کی حیثیت سے 2012ء سے 2013ء تک بھاری معاوضے پر خدمات انجام دیں ۔
کھانے میں بد نظمی کے مرض میں مبتلا رہنے کی وجہ سے انہیں سخت پریشانی کا سا منا کرنا پڑا۔بے وقت بار بار کھانے کی وجہ سے انہیں سخت جسمانی نقصان اٹھانا پڑا۔2013ء میں ان کی ایک کتاب شائع ہوئی جس میں ”سٹینگ 365ڈیزسٹرونگ اے ائر“کو میڈیا کی زبردست پذیرائی ملی ۔
یوٹیوب پر ان کی ذاتی زندگی اور کیرئیر پر بننے والی ڈاکو منٹری ”ڈیمی لواٹو ،سمپلی کا مپلی کیٹڈ “کو بھی بہت زیادہ سرا ہا گیا۔
ڈیمی لواٹو نے راک اور آراینڈ بی میں بھی اپنی زبردست مہارت ثابت کی ۔اب تک کئی اعزازات ان کے کریڈٹ پر ہیں ،جن میں ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈ ،13ٹین چوائس ایوارڈز ،پانچ پیپلز چوائس ایوارڈز ،الما ایوارڈ ز ،لیٹن امریکن میوزک ایوارڈ بھی شامل ہیں ۔
شوبز کیرئیر میں قدم رکھنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے باہر بھی انسانی بھلائی کے کاموں اور موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے کام کیا۔مئی 2013ء میں ان کی ایک استاد کی حیثیت سے ٹین ایج نو جوانوں کی ذہنی صلاحیت کو اجا گر کے بارے میں خدمات کو سراہا جاتا ہے ۔
وہ نوجوانوں کی ذہنی صلاحیت کیلئے چلائی والی مہم میں بھی شریک ہوئیں ۔ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے موقف کو اجا گرکرنے پر بھی انہیں شہرت ملی ۔
ہیو من رائٹس کمپین امریکہ برائے شادی اور برابری مہم میں انسانی حقوق مہم کا چہرہ بن کر ابھریں ۔سر گرم سوشل کارکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دینے پر انہیں
گلیڈو ینگا رڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ڈیمی لواٹو ،کرسٹینا اوگیو لیرا اور کیلی کارکسن کا ان کے میوزک پر گہرا اثر دکھائی دیتا ہے ۔اس کے علاوہ برٹنی سپےئر ،ریہانہ ،کیری ہلسن ،جینیفر لوپیز،آریتھا فرینکلن ،گلیڈی ،نائٹ ،ماریہ کیری ،وٹنی ہوسٹن ،
ایلکسز جو ہانسن بھی ان کی پسندیدہ گلوکارائیں ہیں جن کا ان کے میوزک پر اثر دکھائی دیتا ہے ۔
گیت نگار جان مےئر کا ان کی گائیکی پر کافی گہرا اثر ہے ۔ان بروکن “البم ریلیز کرنے کے بعد ان کا میوزک سٹائل ہپ ہاپ اور آر اینڈ بی کی جانب سفٹ ہو گیا ۔ان کا ”دی نیون لائٹس ٹور “پوپ گلوکارہ بیونس سے متاثر ہو کر لکھا گیا تھا۔
کئی معروف شخصیات نے ان کی آواز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ان کے البم ”ڈونٹ فارگیٹ “پر نک لی وانی نے کمٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یقینا گلو کارہ جو نا سز سے بڑی گلوکارہ ہیں ۔
بیکی برائن نے انہیں اے لسٹ گلوکارہ کے درجے پر فائز کیا۔ریحان ٹیڈر بھی ان کی وائس کو الٹی کے زبردست معترف ہیں ۔بحالی صحت کے مرکز سے علاج کرانے کے بعد گلوکارہ نے لاس اینجلس میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔18ویں برسی پر لاس اینجلس کے ساحل سمندر پر ایک پر آسائش بنگلہ خریدا تھا۔
ڈیمی لواٹوکی زندگی پر نگاہ ڈالی جائے تو اس دور میں ان کی جو جو ناس سے دوستی کے چرچے رہے لیکن بعد ازاں انکشاف ہوا کہ ان کی دوستی محض ایک ماہ تک بر قراررہ سکی ۔
2010ء سے 2016ء تک ان کے اداکار والمر وائلڈر ا ما کے ساتھ دوستی رہی ۔اسی سال موسم سرما میں ان کے یوایف سی مکس مارشل آرٹس ادا کار لیوک راک ہولڈ کے ساتھ دوستی رہی مگر ایک سا ل بعد علیحدگی ہو گئی۔بعدازاں ان کے ایک اور ایم ایم اے فائٹر گوتھم ویسکو نسیلوس کے ساتھ دوستی رہی۔
ڈیمی لویٹا کے اپنے آنجہانی والد کے ساتھ تعلق کو کبھی اچھے الفاظ میں بیان نہیں کیا شاید یہی وجہ ہے کہ وہ ان کے حوالے سے گفتگو کر نا پسند نہیں کرتے ۔
بچپن سے ہی والدین کی علیحدگی کا ان پر منفی اثر پڑا ۔والد سے مثالی تعلق نہ ہونے کے باوجود آنجہانی کی یاد میں ڈیمی لواٹو نے ٹریٹمنٹ سکا لر شپ پروگرام جاری کیا۔
کہتے ہیں کہ جوانی نادانی کی عمر ہوتی ہے ۔ڈیمی لویٹا اس کی عملی تصویر تھیں ۔18سال عمر کو پہنچنے پر ڈیپریشن ،کھانے کی بد ہظمی ،خود کو نقصان پہنچانے اور خود سری کا شکار ہو گئی ۔
نومبر 2010ء میں جسمانی اور جذباتی ایشوز کی وجہ سے جوناس برادرز لائیو کنسرٹ ٹور سے دستبردار ہو گئیں ۔ایک خاتون رقاصہ کو پنج مارنے کی پاداش میں انہیں بحالی صحت کے مرکز داخل کروایا گیا اور ان کی فیملی اور مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ذہنی صحت کے علاج کی ضرورت ہے ۔ڈیمی لواٹوکاکہنا ہے کہ بنیادی طور پر انہیں نروس بریک ڈاؤن تشخص ہوا تھا اور انہیں بائی پولر ڈس آرڈر علاج تجویز کیا گیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ دن میں کئی مرتبہ کوکین استعمال کرتی تھیں اور ائیرپورٹ سے کیوکین ا سمگل بھی کرتی تھیں ۔اپریل 2011ء کو وہ سیونٹین میگزین کی ایڈیٹر بن گئیں جس میں آرٹیکل لکھ کر اپنی مشکلات بیان کرتیں ۔مارچ 2012ء میں ایم ٹی وی نے ان کی ڈاکو منٹری ”ڈیمی لواٹو ،سٹے سٹرونگ “آن ائر کیا جس میں ان کی بحالی صحت کے مرکز سے صحت یابی کا تذکرہ کیا گیا تھا۔

Browse More Articles of Hollywood