بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور مصنف جاوید اختر کی صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات

لاہوریوں کی محبت کا شکریہ جنھوں نے اتنا اچھا استقبال کیا، پاک بھارت مشترکہ انڈسٹری کے خواہاں ہیں ، اداکار

جمعہ 16 نومبر 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے آنے والے اداکاروں کے لیے پیش پیش رہنے کی ہدایات کی ہیں۔لاہور میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور مصنف جاوید اختر سے ملاقات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکار شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر جاوید اختر فیض فیسٹیول میں شرکت کے لیے لاہور آئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اداکاروں سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے، جاوید اختر نے پاک بھارت فلم انڈسٹری کو مشترکہ طور پر کام کرنے پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی انتہاپسندی نہیں، ہم بھارت سے آنے والے ہر شخص کا کھلے دل سے استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ لاہوریوں کی محبت کا شکریہ جنھوں نے اتنا اچھا استقبال کیا، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کی مشترکہ انڈسٹری کے خواہاں ہیں۔

گزشتہ روز شبانہ اعظمی اور جاوید اختر نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گورنر ہاس میں ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ تین روزہ رنگارنگ فیض انٹرنیشنل فیسٹیول آج لاہورمیں شروع ہورہا ہے، معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اور شاعر جاوید اختر سمیت مختلف ملکوں سے آئی نامور شخصیات میلیکی رونقیں بڑھائیں گی۔
وقت اشاعت : 16/11/2018 - 16:50:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :