تمغہ امتیاز کے بعد مہوش حیات نے بین الاقوامی اعزاز بھی اپنے نام کر لیا

دنیا کو بدلنے والی 5 مسلمان خواتیں میں پاکستانی اداکارہ کا نام شامل کر لیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 29 اگست 2019 00:20

تمغہ امتیاز کے بعد مہوش حیات نے بین الاقوامی اعزاز بھی اپنے نام کر لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2019ء) تمغہ امتیاز کے بعد مہوش حیات نے بین الاقوامی اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات کا نام دنیا کو بدلنے والی 5 مسلمان خواتیں میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ’مسلم وائب‘ میگزین کی جانب سے مہوش حیات کا نام دنیا کو بدلنے والی 5مسلمان خواتین میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مہوش حیات خواتین اور بچوں کے کی فلاح بہبود کے لیے کام کر رہی ہیں اور انہوں نے پوری دنیا کے خواتین کے لیے آواز بلند کی ہے جس کے بعد اب انہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے انہیں صدرِ پاکستان کی جانب سے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی ایسی فلموں میں کام کیا ہے جنہوں نے باکس آفس پر خوب کمائی کی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب نہیں جائوں گی،جوانی پھر نہیں آنی لوڈ ویڈنگ اور ایکٹر ان لا جیسی کامیاب فلموں میں مہوش حیات نے بہترین اداکاری کر کے اپنے شائقین کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

اب وہ ایک ایسا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں کہ جو کردار ادا کرنے کے لیے ہر ہیروئن کی خواہش ہو گی۔مہوش حیات نے ابھی ایک ایسا پراجیکٹ سائن کیا ہے جس میں انہوں نےپاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا ہے۔بینظیر بھٹو کی زندگی اتنی آسان نہیں تھی انہوں نے وطن کی خاطر جان تک کی قربان دی،جیل یا جلاوطنی تو ان کے لیے بہت معمولی چیز تھی۔

اب ان کی زندگی پر فلم بننے جا رہی ہے جس میں مرکزی کردار کے لیے مہوش حیات کی خدمات لی گئی ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات کے لیے سابق وزیر اعظمبے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ محترمہ کے کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کیلئے اداکارہ کتابوں کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ مجھے بے نظیر بھٹو سے محبت ہے تاہم فلم میں ان کا کردار اداکرنا ایک مشکل کام ہے۔
وقت اشاعت : 29/08/2019 - 00:20:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :