بھارتی فلم سازکا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرگانا چرانے کا الزام

عمران خان کی ویڈیو کے بیک گرائونڈ میں چلنے والا گانا ہم دیکھیں گے ، کا ورژن فلم دی کشمیرفائلزسے لیا گیا ہے،پروڈیوسرویک اگنی ہوتری

ہفتہ 13 مئی 2023 14:11

بھارتی فلم سازکا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرگانا چرانے کا الزام
ممبئی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2023ء) بھارت کی متنازع فلم دی کشمیر فائلز کے ہدایت کار و پروڈیوسر وویک اگنی ہوتری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر اپنی فلم کا گانا چرانے کا الزام عائد کر دیا۔ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم ساز وویک اگنی ہوتری نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی ویڈیو کے بیک گرائونڈ میں چلنے والا گانا ہم دیکھیں گے ، کا ورژن ان کی فلم دی کشمیر فائلز سے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہم دیکھیں گے پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی مشہور و لازوال اردو نظم ہے، جسے انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت گرنے اور جنرل ضیا ء الحق کے آمرانہ دور کے پیش نظر لکھی تھی، جلد ہی یہ بغاوت کا ترانہ بن کر دنیا بھر میں مقبول ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس نظم کو مختلف ادوار میں ، مختلف فنکاروں کی جانب سے فلم میں لیا گیا ۔حال ہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود سے رینجرز کے ہاتھوں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے دوران کئی پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے جبکہ عمران خان کے حامیوں کی ریاستی مشینری کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکائونٹس سمیت چیئرمین پی ٹی آئی کے ذاتی انسٹاگرام اکائونٹ سے ان احتجاجی مظاہروں کی مختلف وڈیوزشیئر کی گئی تھیں۔انہوں نے واضح کیاکہ پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی تحریر کردہ اس نظم کے کئی ورژنز ہیں اور مذکورہ ورژن کے نشریاتی حقوق انہوں نے فیض ہائوس سے حاصل کر رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/05/2023 - 14:11:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :