پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا اصل چہرہ سامنے آگیا ؛کامل علی آغا

بدھ 17 جون 2015 16:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے پہلے وہ مفاہمت اور راہداری کی بات کرتے تھے ۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جو بات کی ہے وہ نہ تو ملک اور نہ ہی سیاست کو فائدہ دے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ڈی جی رینجرز کی دو سو تیس ارب روپے والی بات بہت کڑوی لگی ہے اس لئے ان کا سخت ردعمل آیا ہے انہوں نے کہا کہ رینجرز کے آمد سے ملک میں امن آیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی جگہ کرپشن ہورہی ہو اس کو ختم ہونا چاہیے رمضان کی آمد کے حوالے سے کامل علی آغا نے کہا کہ رمضان جب بھی آتا ہے عوام پر مہنگائی کاعذاب نازل ہوجاتا ہے تاہم عوام روزے رکھی گی مگر مشکل حالات میں ۔