ڈی پی او جہانزیب خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرات اور دلیری کی بات آئے تو دنیا کی کوئی پولیس فورس خیبر پختونخواہ پولیس کا مقابلہ نہیں کر سکتی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 6 اگست 2015 17:36

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء) ڈی پی او جہانزیب خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرات اور دلیری کی بات آئے تو دنیا کی کوئی پولیس فورس خیبر پختونخواہ پولیس کا مقابلہ نہیں کر سکتی شہداء و عظیم ہیرے ہیں جن کی جگمگا ہٹ سے نہ صرف خیبر پختونخواہ بلکہ پورے پاکستان کی پولیس کی تاریخ میں سنہرا باب رقم ہوا ہے موت کو ابدی زندگی سمجھتے ہوئے گلے سے لگا کر عوام کے چہروں پر آسودگی لانے والے اور انہیں سکھ چین کی زندگی عطاء کرنے والے ان محافظوں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کی یہ خوبصورت روایت پولیس کی تاریخ میں ایک شاندار اضافہ ہے جسے برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے