ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) ہفتہ کو موسم سرد اور خشک رہے گا

جمعہ 17 جنوری 2020 21:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) ہفتہ کو موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم شمال مشر قی پنجاب اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور برف باری کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، راولپنڈی میں چند مقامات پر صبح کے وقت بارش کا امکان ہے تاہم فیصل آباد، جھنگ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، اوکاڑہ، ساہیوال میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن اور مستونگ میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم مری میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور منفی 15، گوپس منفی 13، بگروٹ منفی 12، پاراچنار منفی 09، کوئٹہ منفی 08، قلات، گلگت منفی 06، چترال، مالم جبہ، دیر منفی 05، دالبندین منفی 04، میر کھانی اور دروش میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی