آئندہ دو روز تک راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 30 مارچ 2020 21:53

آئندہ دو روز تک راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ 2020ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز تک راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران دیر، کوہستان، شانگلہ، بونیر، سوات، چترال، مالاکنڈ اور کشمیر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے جبکہ بارش اور ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو اسلام آباد مطلع ابرآلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں میں مطلع ابرآلود راور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلاع چترال، دیر، کوہاٹ، مردان، میرکھانی، سیدو شریف، پشاور، کالام، کرم، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،ڈی آئی خان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرنوالہ، سیالکوٹ، لاہور، سرگودہا، جہلم، اٹک، میانوالی، لیہ اور بھکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملتان اور ڈی جی خان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ اور ژوب میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی۔ پاراچنار 08، بنوں 02 اور کوئٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی