موسلا دھار بارش کے باعث سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

منگل 16 اگست 2022 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) آئندہ دو روز کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد، دادو،جام شورو،سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ جبکہ قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلہ، آواران،تربت،پنجگور،پسنی،جیوانی، اورماڑہ،گوادر اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)بدھ کو سندھ،بلوچستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کشمیر، سندھ، مشرقی بلوچستان ،بالائی/جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبر پختو نخوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ،پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سندھ میں پڈعیدن 120، ٹنڈو جام 71، کراچی ( کیماڑی45، اورنگی44، سعدی ٹاؤن 43، مصرور بیس 34،صدر 30، قائد آباد26،ناظم آباد 20، فیصل بیس 19، اولڈ ایریا ائیر پورٹ 14،گلشن حدید 13، سرجانی 12،ڈی ایچ اے 11، کورنگی ، گلشن معمار 10، جناح ٹر مینل 09) ، دادو 38، مٹھی 37، لاڑکانہ 35، روہڑی 27، ٹھٹہ 13، جیکب آباد 10،بدین 07، شہید بینظیر آباد 06، حیدر آباد(سٹی 04، حیدر آباد01)، چھور 03، سکھر 01، پنجاب میں مری 40، ملتان (ایئر پورٹ 18، سٹی04) ، راولپنڈی (شمس آباد 15، چکلالہ ،09کچہری 01 )، اسلام آباد ( گولڑہ 13، سید پور 09، بوکڑا04 ،زیروپوائنٹ 02، ایئر پورٹ 01)،لاہور(ایئر پورٹ 05، سٹی 01) ،رحیم یار خان 03، خانیوال 02، سیالکوٹ، بہاولپور ،اٹک 01، بلوچستان: پنجگور 39،تربت 06، بارکھان 03،گوادر 01 ، خیبرپختونخوا میں میرکھانی 38، دیر(بالائی25،زیریں02 )، دروش 25، چراٹ 19، بنوں 18،گوپس، کالام ، باچا خان (ایئر پورٹ 11)،چترال 08، پشاور(سٹی) 04،پٹن 03، پاراچنار 03، مالم جبہ 02، مردان 01، کشمیر میں مظفر آباد (، ائیر پورٹ05 ، سٹی03)، گڑھی دوپٹہ 03 جبکہ گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

منگل کو زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی41 اوربہاولنگر میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..