بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

چمن میں ڈیم ٹوٹنے سے کئی علاقے ڈوب گئے، متعدد مکانات بہہ گئے

جمعہ 19 اپریل 2024 00:10

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2024ء) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا، چمن میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پڈوکاریز ڈیم ٹوٹ گیا ۔ چمن میں ڈیم ٹوٹنے سے محمود آباد کا علاقہ ڈوب گیا اور متعدد مکانات بہہ گئے، رحمان کہول روڈ، بائی پاس میں متعدد مکانات کی دیواریں گرگئیں۔

سیلابی ریلوں میں دو درجن سے زائد ٹرانسفارمر، کھمبے بہہ گئے، سیلابی ریلے میں ریلوے ٹریک بھی بہہ گیا جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ بھی بند ہو گئی۔ دوسری جانب چیف انجینئرایری گیشن کوئٹہ ڈویژن انجینئر بشیر الدین ترین نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں حالیہ بارشوں کے باعث ڈیمزمیں پانی کی سطح بلندہوئی ہے جس سے زیر زمین پانی کی سطح اوپرآئے گی ، کوئٹہ کے گردونواح میں واقع تمام ڈیمز محفوظ ہیں اور انہیں کوئی خطرہ نہیں ، بعض ڈیمز بھرنے کی وجہ سے سپیل ویز کے ذریعے پانی ڈسچارج کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مسلسل 6 روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی، مسلسل بارش سے صوبائی دارالحکومت کا سیوریج کانظام درہم برہم تو نالیاں اور گٹر ابل پڑے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا،کوئٹہ کو زیارت سے ملانے والی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کے لئے بند ہوگئی جبکہ کوئٹہ کو سندھ سے ملانے والی شاہراہ پر سال 2022کے سیلاب میں بہہ جانے والے پنجرہ پل کے مقام پر قائم کی گئی عارضی گزر گاہ پانی میں بہہ جانے سے ٹریفک معطل ہوئی،آسمانی بجلی گرنے سے سوراب، ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں پانچ افراد جبکہ چھتیں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

حالیہ بارشوں سے صوبے کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، کیچ اور گوادر صورتحال زیادہ خراب ہوئی ہے۔ دوسرے اسپیل میں کوئٹہ ، قلعہ سیف اللہ، چمن، زیارت، ہرنائی، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، قلات ، دکی ، لورالائی ، چاغی تفتان ، دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے لوگوں کو آمدو رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ژالہ باری سے کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے اور مختلف علاقوں میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچنے سے زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات