پاکستان کوجانے والے پانی کی بوند بوند روک دیں گے،بھارتی وزیراعظم سٹھیا گئے،پاکستان کو صحرا بنانے کی دھمکی دیدی

پاکستانی شہری اپنے حکمرانوں سے کہیں کہ وہ بھارت کے خلاف لڑنے کی بجائے ملک میں کرپشن اور بلیک منی کے خاتمے پر اپنی توجہ دیں، کستان ابھی تک سرجیکل اسٹرائیک کے دھچکے سے نہیں نکلا اور بھارت کے خلاف لڑ کر خود کو تباہ کررہا ہے ،پاکستان کو لائن آٖ ف کنٹرول کے اس پار 250کلومیٹر کے علاقے میں سرجیکل سٹرائیکس کے بعد ہمارے بہادر فوجیوں کی طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے ،سرجیل سٹرائیکس کے بعد سرحد پار جھٹکے محسوس کیے گئے اور اب تک وہ ان جھٹکوں سے نہیں نکل سکے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

جمعہ 25 نومبر 2016 17:21

بھٹنڈا/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان کی جانب جانے والے پانی کی بوند بوند کو روک دیں گے ستلج ،بیاس اور روای کے پانی پر بھارت کا حق ہے اسے ہم پاکستان جانے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستانی شہری اپنے حکمرانوں سے کہیں کہ وہ بھارت کے خلاف لڑنے کی بجائے ملک میں کرپشن اور بلیک منی کے خاتمے پر اپنی توجہ دیں، پاکستان ابھی تک سرجیکل اسٹرائیک کے دھچکے سے نہیں نکلا اور بھارت کے خلاف لڑ کر خود کو تباہ کررہا ہے ،پاکستان کو لائن آٖ ف کنٹرول کے اس پار 250کلومیٹر کے علاقے میں سرجیکل سٹرائیکس کے بعد ہمارے بہادر فوجیوں کی طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے ،سرجیل سٹرائیکس کے بعد سرحد پار جھٹکے محسوس کیے گئے اور اب تک وہ ان جھٹکوں سے نہیں نکل سکے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا میںآل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس ) کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں پاکستانی شہریوں سے ایک مرتبہ پھر کہنا چاہتاہوں کہ انھیں اپنے حکمرانوں سے بات کرنی چاہیے اور فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ بھارت کے خلاف لڑنا چاہتے ہیں یا نہیں انھیں اپنے حکمرانوں کو بتانا چاہیے کہ وہ کرپشن اور جعلی نوٹوںکے خلاف لڑیں۔

مزید بڑھک مارتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی افواج کی اہلیت جانتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ وہ کیا کرسکتی ہیں۔ مودی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ابھی تک سرجیکل اسٹرائیک کے دھچکے سے سنبھل رہا ہے اور بھارت کے خلاف لڑ کر خود کو تباہ کررہا ہے ۔اس سے قبل ہمارے فوجیوں نے طاقت رکھنے کے باوجود اسے ظاہر نہیں کیا تھا لیکن اب پاکستان نے لائن آٖ ف کنٹرول کے اس پار 250کلومیٹر کے علاقے میں سرجیکل سٹرائیکس کے بعد ہمارے بہادر فوجیوں کی طاقت کا اندازہ کرلیا ہے ۔

سرجیل سٹرائیکس کے بعد سرحد پار جھٹکے محسوس کیے گئے اور اب تک وہ ان جھٹکوں سے نہیں نکل سکے۔مودی نے کہاکہ پشاور کے آرمی پبلک سکول میں بچوں کے قتل عام کے بعد 125کروڑ بھارتیوں کی آنکھیں آنسوئوں سے تر تھیں۔ہر بھارتی نے پاکستانی کا درد محسوس کیا۔بھارت کے خلاف لڑ کرپاکستان خود کو نقصان پہنچا رہا ہے اور معصوم لوگوں کو بھی مار رہاہے ۔

پاکستانی عوام بھی غربت سے آزادی چاہتے ہیںسیاسی فاہدے کی خاطر یہ ماحول ان کیلئے پیدا کیا جانا چاہیے۔نریندر مودی نے واویلا کیا کہ ستلج ،بیاس اور روای کے پانی پر بھارت کا حق ہے اور اسے ہم پاکستان جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔بھارتی وزیراعظم کا کہناتھا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان میں بہہ جانے والے پانی پر ہمارے کسانوں کا حق ہے اور میں نے پاکستان بہہ جانے والے پانی کو بھارت میں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کیلئے مختلف پہلووں پر غور کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے ۔مودی نے کہا کہ پانی کی ایک ایک بوند کو روک کرمقبوضہ کشمیر، پنجاب اور بھارتی کسانوں کے لیے استعمال کریں گے ۔

Browse Latest Weird News in Urdu