Pehli Martaba Mutawaqqa Maaon Ka Beauty Plan - Article No. 3400

Pehli Martaba Mutawaqqa Maaon Ka Beauty Plan

پہلی مرتبہ متوقع ماؤں کا بیوٹی پلان - تحریر نمبر 3400

حمل کے ابتدائی ہفتوں سے ہی معالج کے مشورے سے چہل قدمی و ہلکی پھلکی ورزش کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں بلا ضرورت لیٹے رہنے سے گریز کریں

جمعہ 13 جون 2025

پہلی مرتبہ اس خوشگوار تجربے سے گزرنے والی خواتین اس صورتحال کی سنسنی اور علاج معالجے کی جھنجھٹوں میں اُلجھ کر اپنی جلد کی جانب توجہ دینا چھوڑ دیتی ہیں۔مسلسل ادویات کا استعمال بعض صورتوں میں قلتِ تعذیہ اور بیوٹی کیئر کی جانب سے بے توجہی برتنے پر متوقع ماؤں کی جلد کچھ ہی دنوں میں کملا کر رہ جاتی ہے۔کچھ خواتین اس صورتحال پر فوری طور پر قابو پانے کی خاطر‘ بلیچ کریم کا سہارا لیتی ہیں جو جلد کو مزید جھلسا دیتی ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا اس تمام تر پریشان کن صورتحال سے بچنے کے لئے حاملہ خواتین مصنوعی سہاروں کے بجائے قدرتی اجزاء کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔حمل کے ابتدائی ہفتوں سے ہی معالج کے مشورے سے چہل قدمی و ہلکی پھلکی ورزش کو اپنی روٹین کا حصہ بنائیں بلا ضرورت لیٹے رہنے سے گریز کریں۔کاہلی و کسلمندی کو اپنے گرد بھٹکنے بھی مت دیجیے۔8-10 گھنٹے کی بھرپور نیند لیجیے۔خوراک میں تازے پھل و سبزیوں کا استعمال مفید ہے۔ڈھیر سارا پانی اور دودھ حاملہ کی صحت کے لئے اشد ضروری ہے اس کے علاوہ روغن بادام‘ زیتون ملائی اور عرقِ گلاب کے مکسچر سے جلد کا مساج بھی مفید رہتا ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Pehli Martaba Mutawaqqa Maaon Ka Beauty Plan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.