Self Grooming Shandar Hai - Article No. 3398

سیلف گرومنگ شاندار ہے - تحریر نمبر 3398
وہ رانی روپ کی، جس کا ہمیشہ روپ رہے
بدھ 4 جون 2025
ایک بزرگ شاعر، جمیل ادیب سید کی نظم کے اشعار ہیں کہ ”وہ رانی روپ کی، جس کا ہمیشہ روپ رہے․․․․وہ جس کے سامنے ہر روز پھیکی دھوپ رہے․․․․․وہ جس کے چہرے پہ لگتا ہے صبح ٹھیر گئی․․․․بہار جس کے لئے رنگ سب بکھیر گئی․․․․وہ جس کو اہلِ نظر کھویا کھویا چاند کہیں․․․․وہ جس کے آگے سدا چاندنی کو ماند کہیں․․․․․دراصل کیا ہے کہ ”خوبصورت ہونا اور خوبصورت نظر بھی آنا دو یک سر مختلف باتیں ہیں۔“ اپنے فطری حسن کی دیکھ ریکھ، خود کو جاننا، سمجھنا، شخصی خوبیاں اُجالنا، موسم، موقع محل اور اپنے قد بُت، روپ رنگ سے عین ہم آہنگ زیب و زینب، آرائش و زیبائش کا انتخاب ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔کم ہی لوگ خود آگہی و خود شناسی کے فن سے مالا مال ہوتے ہیں، اک عمر گزر جاتی ہے اور خود سے بیگانگی کا یہ عالم ہوتا ہے کہ اکثر دوسرے ہی لوگ بتاتے ہیں کہ آپ پر یہ رنگ، یہ انداز جچتا ہے۔
(جاری ہے)
آئینہ تک جھوٹ بولے جاتا ہے اور ناواقفانِ حال اُسے سچ مان کر ایک طویل عرصہ ایک ہی ڈگر، روش پر چلتے ہی چلتے چلے جاتے ہیں۔اور․․․․پھر کبھی سیلف گرومنگ کے اشتیاق میں یا کبھی کسی اسٹائلسٹ، ماہر مشاطہ سے مڈ بھیڑ کی صورت اچانک ہی منکشف ہوتا ہے کہ آج تک سولہ سنگھار کے نام پہ جو بھی ہار سنگھار کیا گیا، وہ تو فطری حسن، اصل شخصیت سے لگا ہی نہیں کھاتا تھا۔جو رنگ و انداز آج تک اختیار کیے گئے، وہ تو در حقیقت ہمارے لئے تھے ہی نہیں۔تب ہی تو ”میک اوور“ کی (کسی کو مکمل طور پر تبدیل کر دینا، خاص طور پر اُس کا ہیئر اسٹائل، ملبوسات اور میک اپ وغیرہ کا انداز) اصطلاح یا فن رواج پایا۔اور عمومی طور پر یہ میک اوور شخصیت کے حق میں فائدہ مند، شاندار ہی ثابت ہوتا ہے۔دور حاضر کے دیگر ہزارہا کمالات و محاسن کے ساتھ ایک خوبی یہ بھی ہے کہ آج ہر ایک نہ سہی، تو کم از کم ہر تیسرا، چوتھا شخص ”سیلف گرومنگ“ کے فن سے بہت حد تک آشنا ہو چلا ہے، جبکہ اس ضمن میں خواتین کی شرح تو کہیں بلند ہے۔
Browse More Special Articles for Women

خود آراستگی فطری حسن کو جلا بخشتی ہے
Khud Aarastagi Fitri Husn Ko Jila Bakhshti Hai

پراندا پنجابی تہذیب کا سنگھار
Paranda Punjabi Tehzeeb Ka Singhar

تیری انگلی میں جچتی ہے انگوٹھی اک ستارے سی
Teri Ungli Mein Jachti Hai Angoothi Ek Sitare Si

گھریلو خواتین ذہنی صحت کا خیال کیسے رکھیں
Gharelu Khawateen Zehni Sehat Ka Khayal Kaise Rakhen

ڈینڈرف سے نجات
Dandruff Se Nijat

حمل کی ابتدائی سہ ماہی میں طبیعت میں گرانی کا احساس
Hamal Ki Ibtidai Sah Mahi Mein Tabiyat Mein Girani Ka Ehsas

فیشن میں کی جانے والی غلطیاں
Fashion Mein Ki Jane Wali Ghaltiyan

کیا رمضان کے روزے آپ کی جلد کو چمکدار بنا سکتے ہیں
Kiya Ramzan Ke Roze Aap Ki Jild Ko Chamakdar Bana Sakte Hain

موسم گرما میں جوتے کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
Mausam Garma Mein Joote Ka Intikhab Soch Samajh Kar Karen

آ رہا ہے برکتوں والا ماہِ صیام
Aa Raha Hai Barkaton Wala Mah E Siyam

کینو کے چھلکے بے کار نہیں
Kinnow Ke Chilke Bekar Nahi

ساتھ نہیں دے سکتے تو باتیں بھی نہ بنائیے
Sath Nahi De Sakte To Baatein Bhi Na Banaiye