Gharelu Khawateen Zehni Sehat Ka Khayal Kaise Rakhen - Article No. 3384

Gharelu Khawateen Zehni Sehat Ka Khayal Kaise Rakhen

گھریلو خواتین ذہنی صحت کا خیال کیسے رکھیں - تحریر نمبر 3384

ماہر نفسیات فوزیہ سعید کے مشورے

ہفتہ 26 اپریل 2025

راحیلہ حمید
گھر میں موجود خواتین یعنی وہ خواتین جو کوئی جاب نہیں کرتیں وہ گھر میں رہ کر اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھ سکتی ہیں۔اس کے برعکس وہ خواتین جو کہیں کام کرتیں ہیں یعنی ورکنگ ویمن ہیں وہ کسی نہ کسی سرگرمی میں مصروف رہتی ہیں یا وہ باہر بھی نکلتی ہیں جس سے ان کی ذہنی صحت اچھی رہتی ہے۔لیکن گھر میں موجود خواتین بھی اپنی ذہنی صحت کو اچھا بنا سکتی ہیں۔
اس سلسلے میں ماہر نفسیات فوزیہ سعید کا کہنا ہے کہ اگر آپ گھر میں بھی رہتی ہیں تو بہت سے طریقے اپنا کر اپنی جسمانی صحت کے ساتھ اپنے دماغ کی صحت کو بھی اچھا بنا سکتی ہیں۔خواتین کیسے اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں آئیے جانتے ہیں۔
مثبت رہیں
جب آپ منفی سوچ یا جذبات اپنے ذہن میں رکھتے ہیں تو آپ کی دماغی صحت پر اثر ہو سکتا ہے اور آپ دماغی طور ہر کمزور ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ منفی سوچیں ہمیں ذہنی طور پر کمزور بناتی ہیں۔آپ اپنی سوچ اور خیالات کو مثبت رکھیں۔مثبت سوچ کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ اداسی یا غصہ محسوس نہ کریں۔مثال کے طور پر آپ ماضی میں ہونے والی چیزوں کے بارے میں نہ سوچیں۔بلکہ آگے بڑھنے کے بارے میں سوچیں۔جب آپ کے پاس مثبت جذبات ہوں تو ان کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔کسی بھی قسم کی بحث سے دور رہیں۔
آپ ان باتوں کو اپنا کر اپنی ذہنی صحت کو اچھا کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔
شکر گزاری کی مشق
اگر آپ اپنی زندگی میں شکر گزاری کو شامل کرتی ہیں تو یہ آپ کی مجموعی صحت کے لئے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ہمیں اچھی چیزوں کے لئے شکر گزار ہونا چاہیے۔اگر ہم کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں یا اپنے کسی پیارے سے ملتے ہیں یا تعاون کرتے ہیں تو اس پر شکر گزار ہونا چاہیے۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کی زندگی میں تناؤ والے حالات بھی موجود ہوں لیکن آپ اچھے لمحات کو سوچ کر بھی شکر گزاری کی مشق اپنا سکتی ہیں اور اپنی صحت کو اچھا بنا سکتی ہیں۔
منصوبہ بندی کرنا
آپ جب اپنے روزمرہ کے کاموں کے بارے میں منصوبہ بندی کرتی ہیں تو یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے کسی بھی چیز کے لئے وقت مقرر کرنا آپ کی ذہنی صحت کے لئے اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔
جب آپ اپنے دن کا آغاز کرتی ہیں تو اپنے کاموں کی منصوبہ بندی کریں۔اپنے کاموں کے اوقات مقرر کریں۔روز چہل قدمی لازمی کریں۔تفریح کریں اس کے علاوہ سماجی میل جول بھی رکھیں۔
ورزش کریں
گھر میں موجود خواتین کے لئے ورزش بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔آپ کو چست رکھنے میں یہ بہترین کام ہے۔اس کے علاوہ آپ کا ایکٹو رہنا آپ کے دماغی تناؤ کو کم کر سکتا ہے۔
ہم ورزش کی مدد سے توانائی بھی حاصل کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بہترین نیند بھی حاصل کرتے ہیں۔دن بھر خود کر مصروف رکھنے کے لئے کچھ طریقے تلاش کریں۔گھر میں رہتے ہوئے آپ اپنی ذہنی صحت کو اچھا بنانے کے لئے ورزش کے مختلف طریقے اپنا سکتی ہیں۔
تفریح کا پلان بنائیں
آرام کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح بھی آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کو اچھا کر سکتی ہے۔
آپ منفی احساسات کو ختم کرنے کے لئے تفریح کا پلان بنا سکتی ہیں۔آپ گھر میں رہ کر یوگا کریں اس سے آپ کا تناؤ کم ہونے میں آپ کو مدد ملتی ہے۔اور آپ خود کو پُرسکون محسوس کرتے ہیں۔جب آپ زیادہ پریشان یا تناؤ محسوس کریں تو تفریح کا کوئی پلان بنا لیں تاکہ آپ صحت مند رہیں اور خوشگوار زندگی گزاریں۔
لوگوں سے رابطے میں رہیں
جب آپ اپنے پیاروں یا اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں تو آپ بہت اچھا محسوس کر سکتے ہیں۔
اور اس کی مدد سے آپ کی صحت بھی اچھی رہ سکتی ہے۔جب آپ گھر میں اکیلے رہتے ہیں تو آپ کو تنہائی کا احساس ہوتا ہے آپ اس تنہائی کو دور کرنے کے لئے کسی پرانے دوست سے بات کر سکتی ہیں۔آپ گھر میں رہ کر مختلف طریقوں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں جیسے موبائل فون، سوشل میڈیا، ڈاک یا ویڈیو کال کر سکتی ہیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Gharelu Khawateen Zehni Sehat Ka Khayal Kaise Rakhen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.