Aya Barishon Ka Mausam Chehray Ko Rakhain Shadab - Article No. 2651

Aya Barishon Ka Mausam Chehray Ko Rakhain Shadab

آیا بارشوں کا موسم چہرے کو رکھیں شاداب - تحریر نمبر 2651

باقی موسموں کی طرح اس موسم میں بھی ہر کسی کی کوشش اور خواہش یہ ہی ہوتی ہے کہ اس کی ڈریسنگ اور میک اپ اچھے سے اچھا ہو تاکہ وہ سب سے خوبصورت اور الگ نظر آسکیں

ہفتہ 31 جولائی 2021

راحیلہ مغل
خواتین کی پوشاک تیار کرنے والے مشہور برانڈ موسم برسات میں ریمپ واک سے عموماً اجتناب کرتے ہیں۔گرمیوں کی آمد سے قبل اور سردیوں کے موسم کے شروع میں وہ فیشن کی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں اور ملبوسات کی اس گہما گہمی میں برسات کے موسم کے پہناوؤں کو بھی قدرے نمایاں کر دیتے ہیں۔لیکن دانشمند خواتین جانتی ہیں کہ برسات کے موسم کے پہناوے سال کے باقی موسموں کے مقابلے میں منفرد اور توجہ طلب ہوتے ہیں۔

ہمارے ملک میں معاشرتی اور سماجی مسائل اس قدر زیادہ اور متنوع ہیں کہ ملک کی خواتین کا ایک کثیر حصہ موسم کے پہناوؤں اور فیشن کے تقاضوں سے لاتعلق رہتا ہے۔جہاں مسئلہ تن ڈھانپنے کا ہو وہاں فیشن اور ملبوسات کی باریکیوں میں کون جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حقیقت کے باوجود گھر گھر نیٹ کی موجودگی نے ملک کی صنف نازک کو دیگر معلومات کے ساتھ ساتھ اس امر سے بالخصوص باخبر کر رکھا ہے کہ کس موقعہ پر کیا پہننا ہے!انہیں سب معلوم ہے کہ موسم گرما کے پہناوے کون سے ہیں،سردیوں کے موسم میں کیا پہنتے ہیں اور برسات کے موسم میں کون سا لباس زیب تن کرنا ہے۔


یہی وجہ ہے کہ باقی موسموں کی طرح اس موسم میں بھی ہر کسی کی کوشش اور خواہش یہ ہی ہوتی ہے کہ اس کی ڈریسنگ اور میک اپ اچھے سے اچھا ہو تاکہ وہ سب سے خوبصورت اور الگ نظر آسکیں۔اس لئے آج ہم آپ کو چند ایسی باتیں بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ سب سے الگ اور منفرد نظر آسکیں گی۔اب عید قربان کے بھی دن ہیں اور برسات کا موسم بھی شروع ہو چکا ہے،ایسے میں تقریبات کے موقع پر اپنی خوبصورتی اور میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنا بھی ایک فن ہی ہے۔
تو آپ کوشش کریں کہ اپنے لباس اور میک اپ کا انتخاب اس موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں برسات کے موسم میں چونکہ نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے اور پھر پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ زیادہ ہیوی میک اپ نہ کریں۔صرف ہلکا فاؤنڈیشن استعمال کریں۔اور میک اپ کرتے وقت اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ کے میک اپ پروڈکٹس آئل فری ہوں۔گرمی اور نمی والا یہ موسم میک اپ کے لئے مناسب نہیں۔
لیکن اگر آپ میک اپ کرتے وقت ان تمام باتوں کا خیال رکھیں گی تو آپ کا چہرہ نکھرہ نکھرہ اور فریش لگے گا۔
مندرجہ ذیل میک اپ پروڈکٹس کا استعمال کرکے آپ دلکش اور خوبصورت دکھائی دے سکتی ہیں۔
1۔میک اپ کرتے وقت دھیان رکھیں کہ آپ کا فاؤنڈیشن اور آئی شیڈز اچھے معیار کے ہوں کیونکہ گرمی کے موسم میں میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنے کے لئے ان پروڈکٹس کا آئل فری ہونا ضروری ہے۔

2۔کوشش کریں کہ اچھا موئسچرائزر استعمال کریں۔اس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر چمک آجاتی ہے بلکہ چہرے کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اس طرح کی پروڈکٹس میں سن بلاک بھی شامل ہوتا ہے جو کہ آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔
3۔میک اپ کرتے وقت برونزر کا استعمال لازمی کریں۔اس کو پورے چہرے پر پاؤڈر کی طرح لگائیں۔اسے گالوں کے ابھار پر ضروری لگائیں۔
لیکن برونزر کا انتخاب کرتے وقت یہ بات دھیان میں رکھیں کہ اس میں کسی قسم کی چمک نہ ہو۔
4۔چونکہ یہ گرمی کا موسم ہے اس لئے اکثر خواتین لپ اسٹک کا استعمال کرنا پسند کرتی ہیں آپ اس مقصد کے لئے لپ اسٹین کا استعمال بھی کر سکتی ہیں یہ مارکر کی شکل میں مارکیٹ میں باآسانی مل جاتا ہے۔ان کے کلر،نیچرل دکھائی دیتے ہیں اور یہ زیادہ دیر تک آپ کے ہونٹوں پر برقرار رہ سکتا ہے۔
لیکن خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس میں لپ بام شامل ہو جو کہ آپ کے ہونٹوں کی نمی برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
5۔گرمی کے موسم میں کوشش کریں کہ واٹر پروف مسکارا کا انتخاب کریں۔کیونکہ یہ گرمی اور پسینہ کے باعث پھیلتا نہیں ہے۔
6۔آئی شیڈ استعمال کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ نے اس کو لگانے سے پہلے آئی شیڈ پرائمر لگایا ہے یا نہیں۔
کوشش کریں کہ آئی شیڈ کو انگلی کی مدد سے لگائیں۔آئی لائنر کے طور پر آئی پنسل کا استعمال کریں۔بلیک آئی پنسل یا کسی بھی دوسرے کلر کی آئی پنسل استعمال کر سکتی ہیں۔
7۔چونکہ گرمی کا موسم ہے اس لئے کوشش کریں کہ میک اپ کرنے کے بعد میک اپ سیٹنگ سپرے کا استعمال بھی کریں اس سے آپ کا میک اپ زیادہ دیر تک آپ کے چہرے پر برقرار رہے گا اور آپ کو ری ٹچ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Aya Barishon Ka Mausam Chehray Ko Rakhain Shadab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.