Baison Nikhare Chehre Ki Khobsorti - Article No. 2085

Baison Nikhare Chehre Ki Khobsorti

بیسن نکھارے چہرے کی خوب صورتی - تحریر نمبر 2085

بیسن کیل مہاسے دانوں کے علاج کے لیے نہایت موزوں سمجھا جاتاہے۔

ہفتہ 1 جون 2019

سلیم انور عباسی
بیسن کیل مہاسے دانوں کے علاج کے لیے نہایت موزوں سمجھا جاتاہے۔جلد کی گہری رنگت کو ہلکا کرنے اور جلد پر ماحولیاتی آلودگی کے باعث جمے ہوئے میل کچیل کو صاف کرنے کی تمام خصوصیات اس میں موجود ہیں۔بیسن(چنے کا آٹا)قدیم زمانے سے حسن و خوبصورتی کی حفاظت کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔بیسن خاص طور پر جلد کو گہرائی تک صاف کرنے اور ایکسفولیٹر کاکام کرتاہے۔
بلکہ حقیقتاً قدیم سنگھاری ٹریٹمنٹ میں بیسن سب سے اہم جزتصور کیا جاتا تھا۔خاص طور پر دلہنوں کے جسم پر ان کی دلکشی وجاذبیت کو ابھارنے کے لئے بیسن سے ہی اسکرب کیا جاتا تھا۔
دلہنوں کا اسکرب بیسن،چاول کے آٹے،پسے ہوئے بادام ،دہی اور ہلدی کے اجزاء پر مشتمل ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

اس لئے پرانے وقتوں کی دلہنوں کے سراپے میں مصنوعی لیپاپوتی کے بغیر ہی قدرتی چمک دمک قابل دید ہوا کرتی تھی۔

سونے کی مانند چمکتا سنہرابیسن آپ کی جلد کو چاندی کیسی دودھیار عنایت بخشنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔
بیسن پمپلز کے علاج کے لئے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے جلد کی گہری رنگت کو ہلکا کرنے اور جلد پر ماحولیاتی آلودگی کے باعث مٹی گرد،ٹریفک کا دھواں اور جمے ہوئے میل کچیل کو جلد سے صاف کرنے کی تمام خصوصیات اس میں موجود ہیں۔لیکن بیسن کو اپنی جلد پر استعمال کرنے سے پہلے اس بات کی مکمل یقین دہانی کرلیں کہ بیسن باسی یا پرانانہ ہو،ہمیشہ تازہ باریک پسا ہوا بیسن استعمال کریں۔
ورنہ آپ کی جلد پر خراشیں ڈال کر آپ کو مزید الجھن وپریشانی میں مبتلا کر سکتا ہے ۔خوبصورت چمکتی دمکتی جلد حاصل کرنے کے لئے گھر پر بیسن سے اپنے لئے فیس پیک تیار کریں۔
خشک جلد کے لئے
بیسن صرف چکنی جلد کی حفاظت کے لئے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ حیرت انگیز طور پر خشک جلد کے لئے بھی نہایت بہترین وکار گر ثابت ہوتا ہے بیسن مختلف اقسام کی جلد پر مختلف طریقہ کار کو عمل میں لا کر استعمال میں لایا جاتا ہے ۔

ایک پیالی میں 2کھانے کے چمچے بیسن لیں اور اس میں دودھ یا بالائی ،شہد اور 1چٹکی ہلدی پاؤڈر شامل کرکے بہترین ساپیسٹ بنالیں۔اب اس فیس پیک کو پورے چہرے پر لگا کر 15منٹ کے لئے چھوڑدیں۔جب پیک خشک ہو جائے تو پانی سے دھو کر صاف کرلیں۔یہ فیس پیک خشک جلد کی حامل خواتین کے لئے نہایت آئیڈیل ثابت ہوتا ہے ۔یہ جلد سے میل کچیل کو صاف کرنے اور جلد کی نمی کو بر قرار رکھنے میں کافی مدد فراہم کرتاہے۔

خشک جلد کی حامل خواتین اس فیس کو مہینے میں دوبار ضرور آزما کردیکھیں آپ اپنی جلد میں خوشگوار تبدیل وفرق محسوس کریں گی۔
چکنی جلد کے لئے
چکنی جلد کے لئے بیسن کاپیک نہایت پر اثر ثابت ہوتا ہے ۔جو گلینڈ ز اضافی آئل پیدا کرتے ہیں ان کو جذب کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے علاوہ ازیں جلد کو نرم وملائم اور چمکدار بنانے میں بھی معاونت کرتا ہے ۔
کسی کیمیائی اجزاء سے بھر پور فیس واش یا صابن بر کو استعمال کرنے کے بجائے اگر دن میں دوبارہ بیسن میں چند قطرے لیموں کے شامل کرکے اس سے منہ دھویا جائے تو چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا اور چہرے پر نمایاں ہونے والا آئل بھی کافی حد تک کم ہو جائے گا۔چکنی جلد کی مالک خواتین کے لئے نہایت آسان فیس پیک بنانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ بیسن میں تھوڑے سے قطرے عرق گلاب کے شامل کرکے اس پیک کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔

جب پیک خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے چہرے کو اچھی طرح دھولیں اور تمام بیسن صاف کردیں۔آپ اس پیک میں دودھ یادہی بھی شامل کرکے چہرے پر لگا کر اس کو خوبصورتی کی ابھار سکتی ہیں۔چکنی جلد کی حامل خواتین اس فیس پیک کوہفتے میں دوباراستعمال کرسکتی ہیں۔
کیل مہاسے اور دانوں کے لئے
بیسن سے تیار کردہ فیس پیک کو روزانہ کی بنیاد پر لگانے کے عمل کو یقینی بنالیں۔
شہد میں جراثیم سے لڑنے کی قابلیت وصلاحیت موجود ہوتی ہیں جس کی بدولت شہد جلد سے ایکنی وپمپلز کو کم کرنے اور اس کی روک تھام کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔اس میں صندل پاؤڈر ،ہلدی پاؤڈر اور عرق گلاب کو مکس کرکے دوسراپیک تیار کر سکتی ہیں۔ان تمام پیک کے استعمال سے آپ ایکنی وپمپلز سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔
جلد پر داغ دھبوں کیلئے
ایکنی وپمپلز کے داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لئے بیسن میں کھیرے کارس شامل کرکے پیسٹ تیار کرلیں اور اس فیس پیک کو پورے چہرے پر اپلائی کرلیں۔
خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھولیں۔اس پیک کو روزانہ باقاعدگی سے دن میں ایک بار ضرور لگائیں ۔یہ چہرے سے بد نما داغ دھبوں کے مٹانے میں معاونت کرے گا اور آپ کی جلد کو جاذب نظر اور تابندہ بنانے میں بھی مددفراہم کرتاہے۔
جھلسی ہوئی جلد کیلئے:
صرف یہ ایک ایک پیک تمام اقسام کی جلد کے لئے استعمال ہو سکتا ہے ۔بیسن،لیموں کا رس اور ہلدی کو خوب یکجان کرکے بلینڈ کرلیں اور عرق گلاب شامل کرکے پیسٹ تیار کرلیں۔چہرے پر پیک اپلائی کریں اور خشک ہونے کے بعد پانی سے دھولیں۔اس پیک کا روزانہ ایک استعمال نہ صرف آپ کی رنگت کو نکھارنے میں مدد کرے گا بلکہ یہ آپ کی جلد کو دلکش وحسین لک عطا کرے گا۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Baison Nikhare Chehre Ki Khobsorti" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.