
Chaye Se Khoobsoorti Panay K 6 Munfarid Tips - Face Care & Skin Care
چائے سے خوبصورتی پانے کے 6 منفرد ٹپس - چہرہ کی حفاظت
جمعہ 25 نومبر 2016

(جاری ہے)
یہاں ہم ایسی 6بیوٹی ٹپس آپ کو دیں گے جن پر عمل کرکے آپ اپنی خوبصورتی کو مزید نکھار سکتے ہیں، اور یہ ٹپس کوئی ایسی مشکل بھی نہیں جن پر عمل کرنا آپ کو ناممکن لگ رہا ہو۔
ناریل اورسبز چائے کا موئسچرائزر :
آپ کیا اس کو کھانے کا سوچ رہے ہیں؟ اس کی مسحور کن خوشبو آپ کو مست کررہی ہے ؟ اس کا نرم ملائم پیسٹ ، اس کی خوبصورت خوشبو، آپ کو فریش کردیتی ہے ۔
لیموں کا رس اور سبزچائے کا فیس ماسک :
اگر آپ کے پاس فیشل کروانے کے لئے وقت نہیں ہے، تو آپ کو گھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم آپ کا یہ مسئلہ منٹوں میں حل کئے دیتے ہیں۔ آپ لیموں کا رس، ہلدی، اور سبزچائے کو مکس کریں اور اپنے چہرے پر لگائیں اور آہستہ آہستہ ملیں۔ اس کے بعد صاف پانی سے دھولیں۔ اب اپنے کی چمک اور نکھار دیکھے آپ کو فرق نظرآجائے گا۔
جھلسی ہوئی جلد کواصلی حالت میں لائیں :
اگر آپ کی جلد دھوپ میں زیادہ رنے سے جھلس گئی ہے یا اس پر نشان پڑگئے ہیں تو اپنی جلد کواصلی حالت میں واپس لانے کے لئے کیا کرنا چاہیے ، یہ ایک بہت مشکل سوال ہے، لیکن اس کا جواب بہت آسان ہے۔ اس کے لئے آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ ایک میٹل کی کیتلی میں سادہ چائے بنائیں اس کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اس کو اپنی جلد پر ڈالیں اور اس پانی سے اپنی جلدکو دھوئیں۔ یہ آپ کی جلد کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
سوجے پپوٹوں اور حلقوں کے لئے مفید :
اگر آپ رات کو دیر تک جاگنے کی عادی ہیں یا آپ کے کام کادباؤ آپ کو سونے نہیں دیتا، تو یہ آپ کی آنکھوں اور آپ کے چہرے کے حسن کے لئے مضر ہے ، یہ آپ کے پپوٹوں کی سوجن کا باعث بنتا ہے یا پھرآنکھوں کے نیچے حلقے پیداکردیتا ہے ۔ ان آنکھوں کی سوجن اور حلقوں سے نجات کے لئے استعمال شدہ سادی چائے کے استعمال شدہ ٹی بیگز اپنی آنکھوں پر رکھیں ، اور سکون سے لیٹ جائیں۔ کچھ دیر رکھنے کے بعد ہٹائیں اور پھر اس کو دوبارہ آنکھوں پر رکھ لیں۔ یہ آپ کی آنکھوں میں چمک اور چہرے پر بھی فریش نیس لے آئے گی، اور آپ کو اپنی آنکھوں کو سنوارنا اچھا لگے گا۔
پودینے اور سبز چائے کااسکرب :
اپنی مصروف زندگی میں سے ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ہم اپنی جلد کو نکھارنے کے لئے ہر وقت بیوٹی سیلون کے چکر لگائیں یااس پر مہنگی مہنگی کریمیں لگاتے رہیں، اور پھر کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کریمیں آپ کی جلد پر کیاسائڈافیکٹ چھوڑدیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری یہ بھی خواہش ہوتی ہے کہ ہماری بچوں کی طرح نرم وملائم اور چمکدار جلد ہو، اس کے لئے ہم کیاکیا جتن نہیں کرتے۔ اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ آپ پودینے کے پتے اور سبز چائے لیجئے اور اس کو اپنے جلد کے اسکرب کے طور پر استعمال کریں۔
خشک جلد کے لئے موئسچرائزرز:
آپ کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ آپ اس خشک موسم میں ہر وقت اپنے چہرے پرکریم یا لوشن ملتے رہیں، اس کے علاوہ سارے دن کے میک اپ کے بعد اپنی جلد کو نارمل رکھنا بھی ایک مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک بہت اچھا گھریلو نسخہ ہے، اس کے لئے سبز چائے ، لیموں کا رس، وٹامن ای کے تیل کے چند قطرے ، اور تھوڑی ساپانی ملا کر اس کو اپنے چہرے پر ملیں، اس کو دن میں کئی دفعہ اپنے چہرے پر مل سکتے ہیں، اس کے لئے کوئی پابندی نہیں ہے کہ اس کو کتنا اور کتنی دفعہ لگانا ہے، اور اس کی خوبصورت خوشبو آپ کوسارادن فریش رکھے گی ۔
Your Thoughts and Comments
مزید چہرہ کی حفاظت سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.