Chehray Ke Barhte Hue Masaam - Article No. 2742

Chehray Ke Barhte Hue Masaam

چہرے کے بڑھتے ہوئے مسام - تحریر نمبر 2742

چہرے پہ موجود مساموں کے دہانے اگر کھل جائیں تو وہ اچھے بھلے خوشنما چہرے پہ نہایت بدنما اثرات مرتب کرتے ہیں

منگل 23 نومبر 2021

چہرے پہ موجود مساموں کے دہانے اگر کھل جائیں تو وہ اچھے بھلے خوشنما چہرے پہ نہایت بدنما اثرات مرتب کرتے ہیں۔ایسی خواتین جو اپنے چہرے پہ موجود بلیک،وائٹ ہیڈز صاف کروانے کے سلسلے میں کسی بیوٹی پارلر کی خدمات حاصل کرتی ہیں وہ ایسی صورتحال سے زیادہ متاثر دکھائی دیتی ہیں کیونکہ بیوٹی پارلرز میں موجود بیوٹیشنز ضرورت سے زیادہ گیرائی تک مساموں (ہیڈز) کی صفائی کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے مساموں کے دانے آہستہ آہستہ کھل کر بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں۔
بیوٹی پارلرز کی نسبت گھر پہ یہی ضروری احتیاط کے ساتھ اگر بلیک، وائٹ ہیڈز کو صاف کر لینا یقینا ایک غیر نقصان دہ عمل ہو گا۔
گھر پہ بلیک،وائٹ ہیڈز کو صاف کرنے کے لئے ایک اچھی کوالٹی کا بلیک ہیڈ ریمور لیجئے اور اپنے ہاتھوں اور بلیک ہیڈ ریمور کو اسپرٹ سے دھو کر جراثیم سے پاک کر لیجئے۔

(جاری ہے)

اپنے چہرے کو کسی معیاری کلینزینگ کریم،لوشن سے صاف کریں اور موئسچرائزنگ کریم،لوشن سے اچھی طرح مساج کرنے کے بعد چہرے پہ تقریباً 10 منٹ تک بھاپ لیں۔

اس عمل سے آپ کے چہرے پہ موجود بلیک،وائٹ ہیڈز نہایت آسانی سے نرم ہو کر اُبھر جائیں گے جنہیں آسانی سے صاف کیا جا سکے گا۔
لیکن بلیک،وائٹ ہیڈز نکالتے وقت کبھی بھی اپنے ناخنوں یا بلیک ہیڈز ریمور کو زور سے اپنی جلد میں پیوست کرنے کی کوشش نہ کریں۔ چہرے کے خشک ہو جانے کے بعد ملتانی مٹی میں صندل کا برادہ اور ایک چائے کا چمچہ دہی ملا کر ماسک تیار کریں اور اس ماسک کو چہرے پہ لگائیں اور 10 منٹ کے بعد گیلے اسفنج یا نرم تولیہ کے ٹکڑے سے چہرے کو آہستگی سے صاف کر لیجئے۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehray Ke Barhte Hue Masaam" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.