Chehray Ki Khubsurti Rahe Barqarar - Article No. 2618

Chehray Ki Khubsurti Rahe Barqarar

چہرے کی خوبصورتی رہے برقرار - تحریر نمبر 2618

گرمی ہے تو کیا ہوا

بدھ 16 جون 2021

موسم گرما میں جب سورج کی تپش خواتین کے چہرے کو کمہلانے لگتی ہے تو رنگت نکھارنے کے لئے اکثر خواتین بازار میں دستیاب مہنگی کریموں کا سہارا لیتی ہیں۔آئیے․․․․!گرمیوں میں جلد کی حفاظت و دلکشی کے لئے مختلف ماسک بنانے کی آسان اور کم قیمت تراکیب سے استفادہ کرتے ہیں۔
شہد اور لیموں کا ماسک
ایک چمچ شہد میں چند قطرے لیموں کا رس مکس کر لیں۔
اس ماسک کو چند منٹ کے لئے چہرے پر لگا لیں۔خشک ہونے پر چہرہ دھو لیں۔
ہلدی اور دودھ کا ماسک
ہلدی کے پاؤڈر میں تھوڑا سا دودھ ملا کر اس ماسک کو چند منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
بیسن،دہی اور لیموں کا ماسک
بیسن،دہی اور لیموں سے تیار کردہ ماسک مفید نتائج کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

تھوڑا سا بیسن،دہی چند قطرے لیموں کا رس لے کر پیسٹ بنا لیں اور اسے چہرے پر لگا لیں۔جب پیسٹ خشک ہو جائے تو چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
انڈے کا ماسک
خشک جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے ایک انڈے کی سفیدی میں ایک لیموں کا رس ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے کے بعد تازہ پانی سے دھو لیں۔

چہرے کی رنگت صاف کرنے کیلئے
باداموں کی مٹھی بھر گریاں باریک پیس لیں۔ان میں حسب ضرورت خالص دودھ اور بیسن شامل کرکے لئی سی تیار کر لیں۔چہرہ اچھی طرح دھو کر اس لئی کو چہرے پر ملیں۔چند ہی روز میں رنگت صاف ہو جائے گی اور چہرے پر گرمی اور لو کا اثر بھی نہیں ہو گا۔ایک حصہ دودھ لیں تین حصے پانی ملا کر کیوبز (Cubes) کی شکل میں فریز کر لیں۔
اب ایک کیوب کو ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر اسے چہرے پر آہنگی سے ملیں۔ اس سے نہ صرف ٹھنڈک کا احساس ہو گا بلکہ لو اور تپش سے پیدا شدہ سیاہی بھی دور ہو جائے گی۔
چہرے پر چھائیاں کیوں پڑتی ہیں․․․․؟
چہرے پر چھائیاں وٹامن بی اور آئرن کی کمی کی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں۔ان کا علاج ممکن ہے۔ذرا سی توجہ سے انہیں ختم کیا جا سکتا ہے۔
ان کے لئے پھل اور دودھ مفید ہیں۔پانی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نہ صرف ضروری ہے بلکہ چہرے کو شاداب رکھنے میں بھی اہم ہے۔ صبح ناشتے سے قبل ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر پینے سے چہرے پر چھائیاں ختم ہو جاتی ہیں۔رنگت نکھرتی ہے اور معدہ ٹھیک کام کرتا ہے۔سونف کو رات بھر گرم پانی میں بھگو کر رکھیں صبح نہار منہ شہد ملا کر استعمال کریں۔
چہرے پر چھائیاں ختم ہو جائیں گی۔
ایک عام سوال ہے کہ چھائیاں کیوں پڑتی ہیں․․․؟چہرے کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو میل کی اک باریک تہہ جلد پر جم جاتی ہے۔ جس سے جلد مردہ ہو کر اپنی دلکشی کھو دیتی ہے اور چہرہ کھردرا ہو کر چھائیاں پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔جھائیوں کے تدارک کے لئے جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔کلینزنگ ملک سے چہرے پر مساج کریں اور کاٹن سے صاف کر دیں۔
اس کا استعمال جلد کو صاف شفاف کرتا ہے۔اس کے علاوہ ہلدی،لیموں اور خوبانی کے رس بھی مفید ہیں۔خوبانی جلد پر جراثیم کش عمل رکھتی ہے۔یہ جلد کو صاف شفاف کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ہلدی،لیموں بھی مفید ہیں۔
مولی کے بیج ایک چمچ باریک پیس کر دہی میں ملا کر ماسک لگائیں۔چہرے کی تازگی اور چھائیوں کے لئے مفید ہے۔چھائیاں دور کرنے کے لئے گھریلو ابٹن کا استعمال بھی مفید رہتا ہے۔
مسور کی دال،انڈے کا چھلکا اور مالٹے کے سوکھے چھلکے ہم وزن لے کر پیس لیں۔اس مرکب کو تھوڑا سا پانی ملا کر لیپ بنا کر چہرے پر لگائیں۔فائدہ مند ابٹن ہے۔چنے کی دال دودھ میں بھگو کر ایک یا دو دن کے لئے رکھ دیں۔جب خشک ہو جائے تو دال کو پیس کر ابٹن کی طرح لگانا چھائیوں کے لئے مفید ہے۔جلد کے نکھار اور تازگی کے لئے اروما تھراپی فیشل بھی مفید بتایا جاتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں اروما تھراپی کیا ہوتی ہے اور گھر پر کس طرح اسے کیا جا سکتا ہے․․․․؟
اروما تھراپی فیشل
جلد پر تیل کے فوائد:اروما تھراپی میں کافی خوشبودار تیل کا استعمال کیا جاتا ہے،جلد کے مطابق تیل منتخب کیا جائے تاکہ جلد کے مسائل جیسے،مہاسے،ایکنی یا ریش مفید ہو سکے۔
جلد کی صفائی:یہ تھراپی بھاپ دینے کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔

ڈیڈ اسکن ہٹائے:فیشل کے دوران جلد ایکس فولی ایٹ (Exfoliate) کیا جاتا ہے،اس سے جسم سے ڈیڈ اسکن ہٹتی ہے اور جلد ہو جاتی ہے نرم و ملائم اور چمک دار۔
رلیکسیشن:اگر جسم تھکا ہوا سا ہے تو اروما تھراپی فیشل سے روم روم اور دماغ کو سکون حاصل ہوتا ہے۔خوشبودار تیل اور خوشبودار مصنوعات سے ہشاش اور خوش رہا جا سکتا ہے،ساتھ ہی تھکن بھی اُتر جاتی ہے۔

گھر پر آسانی سے کیا جا سکتا ہے:اس فیشل کو جلد کے مطابق خوشبودار تیل کے استعمال سے گھر پر بھی کر سکتی ہیں۔
کس طرح گھر پر اروما تھراپی فیشل:اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو،لیمن آئل،ٹی ٹری آئل،لیمن گراس آئل اور اورنج آئل اچھے رہیں گے۔ اگر آپ کی جلد روکھی ہے تو،جیسمن،روز یا سیڈ لوڈ اچھے رہیں گے۔نارمل جلد کے لئے،لیونڈر یا کیمومائل اچھے رہیں گے۔
اگر جلد حساس ہے تو نیرول آئل یا ویٹور آئل ٹھیک ہے۔
فیشل کا طریقہ
سب سے پہلے کمرے کی لائٹیں کم کر دیں،چہرے پر اولیو آئل اور ٹی ٹری آئل کو ایلو ویرا جیل کے ساتھ مکس کرکے چہرے پر صابن کی طرح لگائیں اور دھو لیں،چہرے کو پانی سے بھاپ دیں پانی میں کچھ بوند خوشبودار تیل کی ڈالیں۔مساج کریم میں دو بوند خوشبودار تیل ڈال کر چہرے کا مساج کریں۔
مساج کرنے کے بعد کریم کو کسی گیلے کپڑے سے صاف کر لیں۔ایک بنیادی فیس پیک مرتب کریں،جس میں دہی،شہد اور صندل پاؤڈر ڈالیں۔اس میں کچھ بوند ٹی ٹری آئل کی بھی ڈالیں،کچھ منٹوں کے بعد فیس پیک دھو لیں،پھر چہرے پر گھر کا بنا ٹونر لگائیں۔ٹونر بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر جلد روکھی ہے تو ٹونر میں کیمومائل تیل اور گیرانم تیل مکس کرکے لگائیں۔اگر جلد آئلی ہے تو چار بوند ٹی ٹری آئل اور چھ بوند لیویڈر کے تیل کے قطرے کو ڈسٹلڈ واٹر میں مکس کریں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehray Ki Khubsurti Rahe Barqarar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.