Chehray Par Niklny Walay Mahason Se Chhutkara Kaisay Mumkin - Article No. 1924

Chehray Par Niklny Walay Mahason Se Chhutkara Kaisay Mumkin

چہرے پر نکلنے والے مہاسوں سے چھٹکارا کیسے ممکن؟ - تحریر نمبر 1924

کیل مہا سے لڑکیوں کا ایک عام مسئلہ ہیں ۔کچھ لڑکیوں کے چہرے پر کم کیل مہا سے نکلتے ہیں جبکہ کچھ لڑکیاں ہر وقت ان سے پریشان رہتی ہیں

ہفتہ 24 نومبر 2018

کیل مہا سے لڑکیوں کا ایک عام مسئلہ ہیں ۔کچھ لڑکیوں کے چہرے پر کم کیل مہا سے نکلتے ہیں جبکہ کچھ لڑکیاں ہر وقت ان سے پریشان رہتی ہیں ۔ایسے موقع پر اگر کوئی تقریب یا کوئی خاص دعوت ہو تو لڑکیوں کی پریشانی دو چند ہوجاتی ہے ۔ میک اپ کے ذریعے ان پمپلز کو چُھپا نا کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے۔ذراسی احتیاط سے آپ ان کو آغاز میں ہی ختم کر سکتی ہیں اور اپنے چہرے کو پمپلز سے پاک رکھ سکتی ہیں ۔

اگر چہرے پر پمپل نکل آیا ہے اور آپ کو کہیں جانا ضروری ہے تو اس کو چُھپانے کے لئے کنسیلر کا استعمال کریں ۔اپنی جلدی کی رنگت کے مطابق کنسیلر کا استعما ل کریں ۔

اپنی جلد کی رنگت کے مطابق کنسیلر کا انتخاب کریں اور اس کو لگانے کے بعد اچھی طرح بلینڈ کریں ۔اس کو سیٹ کرنے کے لئے اس کے اوپر ٹرانسلوسینٹ پاؤڈر لگائیں ۔

(جاری ہے)

اس کے اوپر براہِ راست میک اپ کی مصنوعات لگانے سے اس کے ٹھیک ہونے کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔

اس کے علاوہ آپ اس کے اوپر صندل پاؤڈر لگائیں اور مکمل طور پر خشک ہونے سے قبل دھولیں اس سے بھی پمپل جلدی خشک ہوجائے گا۔

کچھ خواتین پمپل کو خشک کرنے کے لئے اس کے اوپر ٹوتھ پیسٹ بھی لگاتی ہیں ۔ یہ خواتین کی ذاتی ذمّہ داری ہے لیکن کوئی بیوٹیشن یا ماہرِ جلد اس کا مشورہ ہر گز نہیں دیتے ہیں ۔اس کے علاوہ صفائی ستھرائی کا اہتمام رکھیں اور جب بھی پمپل نکلنا شروع ہو آغاز میں ہی اسپرٹ سے متاثرہ حصے کو صاف کرلیں ۔اس سے بھی پمپل کے جلدی ٹھیک ہونے میں مدد ملے گی۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehray Par Niklny Walay Mahason Se Chhutkara Kaisay Mumkin" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.